Al-Risala · December 2014 · page 46

شکایت کا نقصان

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۴، صفحہ ۴۶

کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ سی پی ایس دہلی کی ایک ٹیم نے اس نمائش میں شرکت کرنے والے 150 سے زیادہ پاکستانی تاجروں کے درمیان قرآن کا ترجمہ اور دوسرے دعوتی لٹریچر تقسیم کیے۔ تمام پاکستانی مہمانوں نے اسے حیرت اور خوشی کے ساتھ قبول کیا۔

6۔ مشہور بدھسٹ رہنما ایچ ایچ دلائی لامہ کی جانب سے 21-22 ستمبر 2014 کو نئی دہلی میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی، جس کا عنوان تھا: Diverse Spiritual Traditions in India۔ اس پروگرام میں صدر اسلامی مرکز نے شرکت کی اور Inter-Religious Understanding and Human Values کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ تقریر سے پہلے ایک مخصوص میٹنگ ہوئی جس میں ملک کے الگ الگ علاقوں سے آئے ہوئے مختلف مذہبی رہنماؤں نے اس پر بات چیت کی کہ مذہبی افہام و تفہیم اور رواداری کو کس طرح بڑھاوا دیا جائے۔ 7۔ ای ٹی وی اردو چینل کی ایک ٹیم 23 ستمبر 2014 کو اسلامی مرکز، دہلی کے آفس میں آئی، انھوں نے صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا موضوع تھا، حج۔ انٹرویو کے بعد نامہ نگار مسٹر شاہ نواز کو صدر اسلامی مرکز کی کچھ کتابیں بطور تحفہ دی گئیں، جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔

8۔ ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ، حیدرآباد کی جانب سے 29 ستمبر 2014 سے 4 اکتوبر 2014 تک اسلام اور انٹرفیتھ ریلیشن پر ایک پروگرام ہوا۔ اس میں سی پی ایس حیدر آباد کی طرف سے مولانا فیاض الدین عمری اور جناب ذیشان یوسف نے 13 اکتوبر کو اسلام میں پیس اور جہاد کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروگرام میں تقریباً 50 اہلِ علم اور کرسچن پریسٹ شریک ہوئے۔ تمام لوگوں نے اسلام میں پیس اور جہاد کے موضوع پر اس تقریر کو بہت پسند کیا۔ سی پی ایس حیدرآباد نے پروگرام میں ایک بک اسٹال بھی لگایا تھا، جس سے کافی تعداد میں لوگوں نے ترجمہ قرآن اور دوسری اسلامی کتابیں حاصل کیں۔

9۔ عید الاضحیٰ کے دن 6 اکتوبر 2014 کو صدر اسلامی مرکز نے عید کی مناسبت سے ایک تقریر کی، جس کا عنوان ’عید الاضحیٰ کا پیغام‘ تھا۔ تقریر کے بعد صدر اسلامی مرکز نے اپنی کتاب What is Islam کے جرمن ورژن کا اجرا کیا۔ اس کتاب کو گولڈ ورڈ بکس (دہلی) نے جرمن زبان میں ترجمہ کرکے شائع کیا ہے۔ یہ پروگرام 10-G، نظام الدین ویسٹ، نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں سی پی ایس (دہلی) کے ممبران نے شرکت کی۔ اس تقریر کو مندرجہ ذیل لنک پر آن لائن سنا جاسکتا ہے:

http://cpsglobal.org/content/message-eid-al-adha-october-6-2014 10۔ مختلف قسم کے دعوتی تجربات و تاثرات کا ایک حصہ ذیل میں نقل کیا جاتا ہے:

• فیکلٹی آف ہیومنیرز، مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی (رام پور) کے ڈین ڈاکٹر آر آر اگروال آزاد، سی پی ایس کے لٹریچر کو پچھلے کئی سالوں سے خرید کر لوگوں کے درمیان تقسیم کر رہے ہیں۔ ابھی حال میں انھوں نے بڑی تعداد میں ترجمہ قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر خریدا ہے۔ انھوں نے صدر اسلامی مرکز کی کتاب گائیڈرز، یونیورسٹی کے فاؤنڈر اور چانسلر

‹ Previous page Next page › Contents of December 2014 All issues

Printed page