Al-Risala · December 2014 · page 45

شکایت کا نقصان

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۴، صفحہ ۴۵

خبر نامہ اسلامی مرکز 230

1- سی پی ایس سہارن پور کی ایک ٹیم 19 جون 2014 کو سہارن پور سینٹرل جیل گئی، اور قیدیوں کے درمیان 200 قرآن کے ترجمے اور دوسرے دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔ اس تقسیم میں چیف جیلر سکسینہ خود شریک ہوئے، اور انھوں نے کہا کہ قرآن اور مولا نا وحید الدین خاں کی کتابیں ہر ایک کے لئے مشعل راہ ہیں۔ مسٹر الپنا تلوار (صدر، بی جے پی خواتین سیل)، اور مسٹر ممتاز ارورا (سماجی کارکن)، ڈاکٹر ذوالفان، ڈاکٹر ٹی اے چوہان، ایڈووکیٹ انیس صدیقی، مسز محسن بلال، مسز عمار خان، وغیرہ اس پروگرام میں شریک ہوئے۔ (ڈاکٹر محمد اسلم خان، سہارن پور) 2- کشمیری پی ایس کی ایک ٹیم 23-31 اگست 2014 کوسری نگر میں لگنے والے بک فیر میں گڈ ورڈ بکس کے ساتھ شریک ہوئی۔ یہاں انھوں نے قرآن کا ترجمہ اور دوسری اسلامی کتابیں بڑی تعداد میں لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔ نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) نے نیشنل قومی کونسل برائے فروغ اردو (این سی پی یوایل) کے اشتراک سے یہ بک فیر آرگنائز کیا تھا۔

3- ممبئی سی پی ایس ٹیم نے 30 اور 131 اگست 2014 کو امراوتی، مہاراشٹرا کا دعوتی دورہ کیا۔ اس دورے کے دو اہم مقاصد تھے، ماہنامہ الرسالہ کے قارئین کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر دعوتی کام کرنا، اور امراوتی کے آئیلپھول لوگوں سے ملاقات۔ پہلے مقصد کے تحت وہاں الرسالہ کے قارئین کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات ہوئی۔ ان تمام لوگوں نے مولانا توفیق ندوی صاحب کو اپنا امیر بنایا ہے، اور نئے حوصلے کے ساتھ مشن کا کام کرنے کا عہد کیا ہے۔ دوسرے مقصد کے تحت جن لوگوں سے ملاقات ہوئی، ان میں ایک اہم مسٹر اشوک رانا ہیں، جو ایک کالج میں پروفیسر ہیں اور انھوں نے تقریباً 50 کتابیں تصنیف کی ہیں۔ ان سے تین گھنٹے سے زیادہ خدا کے منصوبہ تخلیق سے متعلق گفتگو ہوئی، اس گفتگو سے وہ کافی متاثر ہوئے۔ گفتگو کے بعد انھیں قرآن کا ترجمہ اور دوسری کتابیں دی گئیں، انگریزی ماہنامہ اسپرٹ آف اسلام (بنگلور) ان کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔ (محبوب ہنگگی، ممبئی) 4- سی پی ایس دہلی کی کی ایک ٹیم نے ودیا جیوتي کالج آف تھیولوجی، نئی دہلی کی دعوت پر کالج کے طلبہ کو اسلام کے بارے میں انگریزی زبان میں لکچر دیا۔ یہ پروگرام 5 ستمبر 2014 کو ہوا ۔ اس میں مسٹر جت ملہوترا نے الرسالہ اور سی پی ایس مشن پر تقریر کی، مس سعدیہ خان نے اسلام میں جہاد کے عنوان پر لکچر دیا، مس ماریہ خان کا عنوان تھا : مذہب کا مطالعہ اسلامی نقطہ نظر سے، اور مس صوفیہ خان نے اسلام اور امن کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ تقریروں کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ چلا ۔ پروگرام کے آخر میں تمام طلبہ کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور اسلام کے تعارف پر مشتمل لٹریچر بطور ہد یہ دیا گیا۔

5- دہلی کے پرگتی میدان میں 11-14 ستمبر 2014 کو عالیشان پاکستان کے نام سے ایک لائف اسٹائل نمائش لگی تھی۔ یہ نمائش ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھاریٹی آف پاکستان (TDAP) اور فکی کے تعاون سے پاکستانی تاجروں

‹ Previous page Next page › Contents of December 2014 All issues

Printed page