خبر نامه اسلامی مرکز 232—
الرسالہ، مارچ ۲۰۱۵، صفحہ ۴۴
خبر نامه اسلامی مرکز 232—
1۔ 14 نومبر 2014 کو سہارن پور کے پنجابی ہوٹل میں شری رام اوتار ٹرسٹ کی جانب سے بھگوت گیتا پر ایک بڑا سیمینار ہوا۔ اس سیمینار میں سی پی ایس، سہارن پور کی ایک ٹیم نے قرآن کا ترجمہ و صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ تمام لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔
2۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (IIMC)، نئی دہلی کے تین طلبہ کی ایک ٹیم نے 20 نومبر 2014 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو لیا۔ موضوع تھا، اسلام اور دہشت گردی۔ یہ لوگ ایک ڈاکیومنٹری بنارہے ہیں۔ ان میں سے ایک مسٹر آنند نے کہا کہ وہ آنے سے پہلے بہت ہی زیادہ ٹینشن میں تھے، مگر صدر اسلامی مرکز سے گفتگو کے بعد بالکل پازیٹو ہو گئے۔
3۔ مصری سفارت خانہ، دہلی کے کلچرل کونسلر ڈ اکٹر اے، ایم عبد الرحمن نے 22 نومبر 2014 کو صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر موصوف ان دنوں صدر اسلامی مرکز کی انگریزی کتاب The Prophet of Peace کا عربی میں ترجمہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ اسکندریہ یونیورسٹی میں صدر اسلامی مرکز کے اوپر ہونے والی پی ایچ ڈی کی تحقیق میں تعاون کر چکے ہیں، اور جلد ہی آپ کے ایک اسٹوڈنٹ صدر اسلامی مرکز کی فکر پر مبنی امن اور اسلام کے موضوع پر پی ایچ ڈی کرنے والے ہیں۔
3۔ 23 نومبر 2014 کو کیرالا سی پی ایس ممبر مسٹر شبیر علی نے ملا پورم میں ہونے والی ندوۃ المجاہدین کیرالا (KNM) کی ڈسٹرکٹ ہائر سکینڈری کانفرنس میں شرکت کی اور بک اسٹال لگایا۔ تمام لوگوں نے بہت اچھا رسپانس دیا۔ 4۔ 14-23 نومبر 2014 کے درمیان بنارس میں لگنے والی بک فیر میں سی پی ایس، دہلی نے ایک اسٹال لگایا تھا۔ کافی تعداد میں لوگوں نے اسٹال کا وزٹ کیا اور قرآن اور دیگر اسلامی کتابیں حاصل کیں۔ یہ اسٹال مسٹر جنید الاسلام صاحب نے لگایا تھا۔
5۔ سی پی ایس بہار کے مسٹر ابو الحکم دانیال نے ٹیم کے چار ممبروں کے ساتھ وارانسی کا سفر کیا۔ یہ سفر بنارس لائنس کلب اور ویمنز کالج، بنارس کی دعوت پر ہوا۔ مسٹر دانیال نے دونوں مقام پر حاضرین کے درمیان اسلام اور پیس کے موضوع پر کئی لکچرز دئیے۔ اس کے علاوہ سوال و جواب اور انٹرایکشن کا سیشن بھی ہوا۔ نیزان لوگوں کے درمیان ترجمہ قرآن، اور دیگر اسلامی کتابیں تقسیم کی گئیں۔ تمام لوگوں نے پیس فل اسلام کو بہت زیادہ پسند کیا۔ یہ سفر 24 اور 25 نومبر 2014 کو ہوا تھا۔
6۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ صدر اسلامی مرکز کی کتاب خاندانی زندگی (Family Life) کا تامل زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ مسٹر یوسف راجا نے یہ ترجمہ کیا ہے، اور گڈورڈ بکس، چنئی سے یہ کتاب حاصل کی جاسکتی ہے۔ 7۔ سی پی ایس دہلی کی ایک ٹیم 26 نومبر 2014 کو ودیاجیوتی کالج آف تھیولوجی کے ایک انٹرفیتھ ڈائیلاگ میں
‹ Previous page Next page › Contents of March 2015 All issues