Al-Risala · May 2015 · page 39

شعور مقصدیت

الرسالہ، مئی ۲۰۱۵، صفحہ ۳۹

شعور مقصدیت

ایک ریسرچ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مضبوط شعور مقصدیت (strong sense of purpose) کسی آدمی کے لیے بہتر صحت کا راز ہے۔ جو آدمی مضبوط شعور مقصدیت کا حامل ہو، وہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ وہ ٹینشن کا شکار نہیں ہوگا۔ اسی طرح وہ دوسرے جسمانی عوارض سے بچا رہے گا۔

اصولی طور پر یہ بات درست ہے۔ لیکن اس مسئلے کا براہ راست تعلق اس بات سے ہے کہ آدمی نے کس چیز کو اپنا مقصد بنایا ہے۔ اگر اس نے مادی یا دنیوی چیزوں کے حصول کو اپنا مقصد بنایا ہے تو اس کو یہ فائدہ صرف جزئی طور پر حاصل ہوگا۔ اپنی زندگی کے آغاز میں وہ مضبوط شعور مقصدیت کا حامل ہوگا، لیکن زندگی کے آخر میں وہ مایوسی کا شکار ہو جائے گا۔ مضبوط شعور مقصدیت کے اصول کا اصل ذریعہ یہ ہے کہ آدمی خدا اور جنت کو اپنا مقصد بنائے۔ ایسا آدمی کبھی مایوسی کا شکار نہ ہوگا۔ وہ ہمیشہ یقین کی حالت میں زندہ رہے گا۔ ابدی طور پر مضبوط شعور مقصدیت کا سر چشمہ صرف اللہ رب العالمین ہے: Living life with a strong sense of purpose may lower your risk for early death, heart attack or stroke, a new study has claimed. The analysis defined purpose in life as a sense of meaning and direction, and a feeling that life is worth living. Previous research has linked purpose to psychological health and well-being, but the new analysis found that a high sense of purpose is associated with a 23 % reduction in death from all causes and a 19 % reduced risk of heart attack, stroke, or the need for coronary artery bypass surgery (CABG) or a cardiac stenting procedure. (The Times of India, Delhi: March 09, 2015)

‹ Previous page Next page › Contents of May 2015 All issues

Printed page