Al-Risala · May 2015 · page 45

خبر نامه اسلامی مرکز 233

الرسالہ، مئی ۲۰۱۵، صفحہ ۴۵

خبر نامه اسلامی مرکز 233

1۔ سویڈش ریسرچ اسکالر مسٹر متھیاس (Mattias Dahlkvist) نے صدر اسلامی مرکز کا مفصل انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا موضوع تھا، اسلام کی اسی تعبیر، اور موجودہ مسلمان۔ یہ انٹرویو دسمبر 2015 کی 6 اور 9 تاریخ کو ہوا۔ مسٹر متھیاس سویڈن کی امیاس یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر ہیں، اور اس سے پہلے بھی صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لے چکے ہیں۔ 2۔ ملک کے مختلف حصوں میں بک فیر لگے، مثلاً الہ آباد، کولکاتا، چنئی، حیدر آباد، بنگلور، دہلی وغیرہ۔ ان تمام بک فیر میں سی پی ایس کے علاقائی چیپٹرز نے اپنا اسٹال لگایا تھا۔ مسلم اور نان مسلم دونوں قارئین کا رسپانس بہت ہی اچھا رہا۔ ٹی وی چینل، مثلاً زی سلام، ای ٹی وی اردو، دور درشن، وغیرہ نے اسٹال پر آکر انٹرویو لیا۔ ایک ویٹرن نے کہا کہ میں بہت دنوں سے قرآن کی تلاش میں تھا، ایک نے کہا کہ میں قرآن پڑھنا چاہتا ہوں، ایک نے کہا کہ سب کو قرآن پڑھنا چاہیے، وغیرہ۔ 3۔ سینٹر فار پیس بنگلور نے 26-28 دسمبر 2014 کو ایک ورکشاپ منعقد کیا تھا۔ جس میں بنگلور کے سی پی ایس مشن کے تحت کام کرنے والے داعیوں نے حصہ لیا۔ اس ورکشاپ کا موضوع تھا، Peace and Positivity۔ تمام شریک ہونے والوں نے اس کو اپنے لیے فائدہ مند بتایا۔

4۔ روشنی آئی بینک (eye bank) سہارن پور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشوک جین نے 28 دسمبر 2014 کو ایک پروگرام آرگنائز کیا تھا۔ پروگرام کے آخر میں شریک ہونے والے تمام سرجن اور ہاسپٹل میں موجود تمام مریضوں کو ہندی ترجمہ قرآن اور سی پی ایس کا دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ یہ لٹریچر پی سی ایس کے سہارن پور چیپٹر نے مہیا کیا تھا۔ 5۔ کوالالمپور، ملیشیا میں صبا اسلامک میڈیا نے اسٹریٹ دعوہ کا کام شروع کیا ہے۔ ملیشیا کے سابق وزیراعظم ماثر محمد نے 8 جنوری 2015 کو اس پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کا مٹو یہ ہے : One Soul One Quran۔ اس پروگرام کے تحت صدر اسلامی مرکز کا انگلش ترجمہ قرآن ملیشیا آنے والے ٹورسٹوں کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔ اور تقریباً 80 یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اس دعوتی کام میں حصہ لیں گے۔

6۔ 9 جنوری 2015 کو جرمنی کے ایک ڈیلی گیشن کو صدر اسلامی مرکز نے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ سی پی ایس دہلی کے ممبران نے بھی خطاب کیا۔ خطاب کے موضوعات تھے، اسلام اور امن، جہاد، اسلام میں عورت، سماجی زندگی، وغیرہ۔ آخر میں سوال وجواب بھی ہوا۔ وفد کے تمام اراکین کو قرآن کا جرمن ترجمہ اور دیگر جرمن کتابیں دی گئیں۔ 7۔ 25-26 جنوری 2015 کو ممبئی ٹیم نے کولکاتا کا دعوتی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد مشن کے کام کو آگے بڑھانا اور دوسرے علاقوں میں مشن کے تحت کام کر رہے لوگوں کو اس طرح کے دعوتی دورے کی ترغیب دینا تھا۔ اس دعوتی و تربیتی پروگرام میں ممبئی ٹیم، کولکاتا ٹیم، ہاوڑہ ٹیم، دارجلنگ ٹیم، بہار ٹیم اور تامل ناڈو ٹیم کے نمائندے شریک ہوئے تھے۔

8۔ 22 فروری 2015 کو سہارن پور جن منچ اور سی پی ایس سہارن پور نے مل کر انٹر کالج کے طلبہ کے لیے

‹ Previous page Next page › Contents of May 2015 All issues

Printed page