Al-Risala · June 2015 · page 30

National Medical IGNOU Community College

الرسالہ، جون ۲۰۱۵، صفحہ ۳۰

انھیں یک طرفہ خیر خواہی کے تحت انجام دینا ہے۔ اگر دوسرے لوگ ان کے خیال کے مطابق ان کے ساتھ ظلم و زیادتی کا معاملہ کریں تب بھی انھیں اس قسم کی چیزوں کو نظر انداز کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر لوگوں کا خیر خواہ بننا ہے، اور ان کو اللہ کا وہ پیغام پہنچانا ہے جو ان کے پاس قرآن و سنت کی صورت میں محفوظ ہے۔ اس کے سوا کوئی بھی دوسرا عمل ان کو آخرت کی پکڑ سے بچانے والا نہیں۔ اسلام کے نام پر موجودہ زمانے کے مسلمانوں کے درمیان جو ممتشددانہ سرگرمیاں جاری ہوئیں، ان پر اب ایک صدی سے زیادہ مدت گزر چکی ہے۔ لیکن ان کی یہ سرگرمیاں ہر محاذ پر نتیجے کے اعتبار سے ناکام ہو گئیں۔ وہ مسلمانوں کے حق میں کاؤنٹر پروڈکٹیو (counter-productive) ثابت ہوئیں۔ ان تشددانہ سرگرمیوں کا یہ منفی انجام بتاتا ہے کہ اس معاملے میں مسلمانوں کو اللہ کی مدد حاصل نہیں۔ اگر اس معاملے میں ان کو اللہ کی مدد ملتی تو وہ ضرور کامیاب ہوتے۔ اس صورت حال کا تقاضا ہے کہ مسلمان اپنی سرگرمیوں پر نظر ثانی کریں۔ وہ تشدد کا طریقہ یک لخت چھوڑ دیں، اور پر امن دعوتی عمل (peaceful dawah work) میں مصروف ہو جائیں۔ یہی وہ واحد طریقہ ہے جو مسلمانوں کو اللہ کی رحمت کا مستحق بنا سکتا ہے۔ (یہ مضمون کتابچہ کی شکل میں بھی شائع ہو چکا ہے) بنگلور میں مولا نا وحید الدین خاں کی اردو، ہندی اور انگریزی کتابیں ، دعوتی لٹریچر، ماہ نامہ الرسالہ اور سبسکرپشن آف انگریزی الرسالہ (Spirit of Islam) کے لئے رابطہ قائم فرمائیں: Centre for Peace, Bangalore Tel. 080-22118978, Mob. 09060511653 Email.: thecentreforpeace@gmail.com سہارن پور (یوپی) میں مولا نا وحید الدین خاں کی اردو، ہندی اور انگریزی کتابیں، قرآن مجید کے ترجمے ، دعوتی لٹریچر اور ماہ نامہ الرسالہ حسب ذیل پتہ پر دستیاب ہیں : Dr. M. Aslam Khan (Principal)

National Medical IGNOU Community College

38 Ayodhyapuram Mahipura Dehradun Road, Saharanpur, U.P. www.nmicc.com, dr_aslm@rediff.com, +919997153735

‹ Previous page Next page › Contents of June 2015 All issues

Printed page