حقیقت پسندانہ سوچ
الرسالہ، جون ۲۰۱۵، صفحہ ۴۸
خبر نامہ اسلامی مرکز - 234 1- ترجمہ کتب:
• اب گڈ ورڈ بکس سے قرآن کا ترجمہ اسپینش، فرنچ اور اٹالین زبان میں شائع ہو چکا ہے۔ چائنیز زبان میں ترجمہ کا کام ہو رہا ہے۔
• صدر اسلامی مرکز کی انگریزی کتاب The Prophet of Peace کا ترجمہ انڈونیشی زبان میں ہو چکا ہے۔
• غیر مسلموں کو اسلام سے متعارف کرانے والی صدر اسلامی مرکز کی ایک بہترین انگریزی کتاب What is Islam کو ان زبانوں میں ٹرانسلیٹ کیا جا چکا ہے، فرنچ، جرمن، اسپینش، اور فلپائن کے اکثریت کی زبان تغالوگ (Tagalog)، وغیرہ۔
• پیغمبرِ اسلام کی دعوتی زندگی پر مشتمل صدر اسلامی مرکز کی کتاب مطالعہ سیرت کا سندھی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ جناب یوسف سندھی نے سی پی ایس پاکستان کے تعاون سے یہ ترجمہ کیا ہے۔
2- دعوتی سرگرمیاں:
• دعوت کا ایک اہم مقام بک فیر ہے۔ اس لیے الرسالہ مشن سے وابستگی رکھنے والے داعی نیشنل اور انٹرنیشنل پیمانے پر منعقد ہونے والے بک فیر میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔ پچھلے دنوں جن انٹرنیشنل بک فیر میں شرکت کی گئی، وہ یہ ہیں: شارجہ انٹرنیشنل بک فیر نومبر2014) کراچی بک فیر (22-18 دسمبر 2014)، مسقط انٹرنیشنل بک فیر (27 فروری تا 7 مارچ 2015)، لاہور بک فیر (9-5 فروری 2015)، 2015)،بنکاک انٹرنیشنل بک فیر (27 مارچ تا 6 اپریل 2015)۔ انڈیا کے اندر جیسے دہلی ورلڈ بک فیر (22-14 فروری 2015)، علی گڑھ بک فیر، وغیرہ۔ ان تمام جگہوں پر لوگوں نے قرآن اور الرسالہ مشن کی دعوتی کتابوں کو کافی شوق سے حاصل کیا۔
• سہارن پور کے کمپنی گارڈن میں 14 مارچ 2015 کو ایک سرکاری پروگرام ہوا۔ پروگرام میں شریک ہونے والے تمام اعلیٰ سرکاری افسران کو سی پی ایس سہارن پور کی جانب سے ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر کا ایک ایک سیٹ دیا گیا۔
• بہار کے دلسنگھ سرائے (سمستی پور) میں 1 مارچ 2015 کو ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں بہار سی پی ایس ٹیم کے جناب دانیال صاحب نے اسلام اور امن کے موضوع پر لکچر دیا۔ تقریر کے بعد تمام حاضرین کو ہندی ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔
• ممبئی ٹیم نے 15-14 مارچ 2015 کو بیڑ مہاراشٹر کا دوروزہ دعوتی دورہ کیا۔ یہ دورہ بہت ہی کامیاب رہا۔ ایک ہندو ڈاکٹر نے ایس پیس مشن کو دیکھ کر کہا کہ آپ لوگوں کے آنے سے پہلے میں مسلمانوں کی انتہا پسندانہ
‹ Previous page Next page › Contents of June 2015 All issues