شہد کی مکھی کا سبق
الرسالہ، جولائی ۲۰۱۵، صفحہ ۴۷
خبر نامہ اسلامی مرکز ــــــــــ 235
1- 12 مارچ 2015 کو پیس سنٹر کیرالہ کی جانب سے آئی ایس ایم کی صوبائی مہم کے موقع پر ہزاروں لوگوں کے درمیان ترجمہ قرآن اور صدر اسلامی مرکز کی کتابیں تقسیم کی گئیں۔
2- سیما ندھرا کے کوسٹل شہر وشاکا پٹنم میں 10-19 اپریل 2015 کے درمیان ایک بک فیئر لگا تھا۔ اس بک فیئر میں حیدر آباد سی پی ایس کی ٹیم نے اپنا بک اسٹال لگایا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اس اسٹال کو وزٹ کیا، جس میں ایک بڑی تعداد کالج کے طلبہ کی تھی۔ تقریباً تمام لوگوں نے سب سے پہلے ترجمہ قرآن کی مانگ کی، اور بہت ہی خوشی اور شکریہ کے ساتھ اس کو حاصل کیا۔
3- سی پی ایس دہلی کی خواتین ٹیم کی ممبران ڈاکٹر نجمہ صدیقی اور ڈاکٹر مسلمہ صدیقی وغیرہ نے خواتین کا ایک اجتماع منعقد کیا۔ یہ اجتماع صدر اسلامی مرکز کے ویڈیو لکچر سے شروع ہوا۔ اس کے بعد لوگوں سے ملاقات اور ان سے گفتگو کا سیشن ہوا۔ یہ پروگرام 13 اپریل 2015 کو دہلی کے دوار کا، سیکٹر 11 میں منعقد کیا گیا تھا۔ 4- ابوظبی میں 30 اپریل 2015 کو صدر اسلامی مرکز کو فروغ امن فورم (Forum for Promoting (Peace in Muslim Societies کی جانب سے منعقد تین روزہ کانفرنس کے اختتام پر سید نا حسن بن علی امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فورم کے سربراہ شیخ عبداللہ بن بیہ نے اس موقع پر کہا کہ مولانا وحید الدین خاں نے اپنی 90 سال کی عمر میں سے 70 سال سے زیادہ مدت تک فروغ امن کے لئے کام کیا ہے، تاکہ امن، بھائی چارگی، اعراض اور تسامح کا کلچر پیدا ہو۔ اس موقع پر ابوظبی کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان اور جامعۃ الازہر کے مفتی اعظم ڈاکٹر احمد الطیب بھی موجود تھے۔ اس مناسبت سے صدر اسلامی مرکز نے جو تقریر کی اس کو درج ذیل لنک پر سنا جا سکتا ہے: http://cpsglobal.org/content/key-note-address-abu-dhabi-award-ceremony-april-30-2015 5- پاکستان میں سی پی ایس کا مشن انفرادی طور پر بہت عرصے سے چل رہا تھا۔ جون 2013 میں باقاعدہ طور پر ٹیم کی شکل میں یہاں مشن کا کام شروع ہوا، اور اس وقت کراچی، پشاور، اسلام آباد اور لاہور میں کافی سرگرمی کے ساتھ اس مشن کا پرامن دعوتی کام جاری ہے۔ اردو ماہنامہ الرسالہ اور انگریزی میگزین اسپرٹ آف اسلام کو یہاں ری پرنٹ کیا جاتا ہے، اور ان کو سماج کے باشعور طبقہ، خاص طور پر مدارس کے طلباء اور تعلیم یافتہ نوجوانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ اس وقت کراچی کی 33 سے زائد لائبریریوں میں سی پی ایس کا لٹریچر موجود ہے۔ اس کے علاوہ مختلف بک فیئرس میں شرکت کی گئی، جیسے دسمبر 2013 اور دسمبر 2014 کا کراچی بک فیئر اور فروری 2014 اور فروری 2015 کا لاہور بک فیئر، وغیرہ۔ ان بک فیئرس میں پاکستانی عوام نے کافی حوصلہ افزا رسپانس دیا۔ لوگوں سے ملاقات اور ان سے گفتگو کے دوران یہ معلوم ہوا کہ کراچی میں کافی تعداد میں مولانا کے قدردان موجود ہیں اور مولانا کی کتابیں اگر حاصل ہوں تو ضرور پڑھتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو یہ جان کر کافی مسرت ہوئی کہ الرسالہ اور مولانا کی مطبوعات پاکستان میں دستیاب ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 2015 All issues