Al-Risala · July 2015 · page 49

شہد کی مکھی کا سبق

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۵، صفحہ ۴۹

ایجنسی الرساله

الرساله بیک وقت اردو اور انگریزی میں شائع ہوتا ہے۔ الرسالہ (اردو) کا مقصد مسلمانوں کی اصلاح اور ذہنی تعمیر ہے۔ الرسالہ (انگریزی) کا خاص مقصد یہ ہے کہ اسلام کی بے آمیز دعوت کو عام انسانوں تک پہنچایا جائے۔ الرسالہ کے تعمیری اور دعوتی مشن کا تقاضا ہے کہ آپ نہ صرف اس کو خود پڑھیں بلکہ اس کی ایجنسی لے کر اس کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں دوسروں تک پہنچائیں۔ ایجنسی گویا الرسالہ کے متوقع قارئین تک اس کو مسلسل پہنچانے کا ایک بہترین درمیانی وسیلہ ہے۔ الرسالہ (اردو) کی ایجنسی لینا ملت کی ذہنی تعمیر میں حصہ لینا ہے جو آج ملت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسی طرح الرسالہ (انگریزی) کی ایجنسی لینا اسلام کی عمومی دعوت کی مہم میں اپنے آپ کو شریک کرنا ہے جو کار نبوت ہے اور ملت کے اوپر سب سے بڑا فریضہ ہے۔ ایجنسی کی صورتیں 1۔ الرسالہ کی ایجنسی کم از کم پانچ پرچوں پر دی جاتی ہے۔ کمیشن 33 فی صد ہے۔ 50 پرچوں سے زیادہ تعداد پر کمیشن 40 فی صد ہے۔ پیکنگ اور روانگی کے تمام اخراجات ادارہ الرسالہ کے ذمہ ہوتے ہیں۔ 2۔ زیادہ تعداد والی ایجنسیوں کو ہر ماہ پرچے بذریعہ وی پی روانہ کئے جاتے ہیں۔ 3۔ کم تعداد والی ایجنسی کے لئے ایک صورت یہ ہے کہ پرچے ہر ماہ سادہ ڈاک سے بھیجے جائیں، اور صاحب ایجنسی ہر ماہ یا دو تین ماہ بعد اس کی رقم بذریعہ منی آرڈر روانہ کر دے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ تین مہینے تک پرچے سادہ ڈاک سے بھیجے جائیں اور اس کے بعد والے مہینے میں تمام پرچوں کی مجموعی رقم کی وی پی روانہ کی جائے۔ زر تعاون الرساله بیرونی ممالک کے لئے (ہوائی ڈاک)

ہندوستان کے لئے $20 Rs. 200 ایک سال $40 Rs. 400 دوسال $60 Rs. 600 تین سال بھوپال (مدھیہ پردیش) میں الرسالہ اور مطبوعات الرسالہ کے لئے رابطہ قائم کریں:

Yashika Books Imami Gate Bus Stop, Imami Gate, Bhopal-462 001, M.P. Mob: 9300908081 مولانا وحید الدین خاں کا لکچر سننے کے لئے ہر اتوار صبح 10.30 بجے اس لنک پر کلک کریں:

http://m.ustream.tv/channel/cps-intl-slow Team CPS www.cpsglobal.org

‹ Previous page Next page › Contents of July 2015 All issues

Printed page