Mob. 09755300295, 07556542231
الرسالہ، اگست ۲۰۱۵، صفحہ ۴۷
خبرنامہ اسلامی مرکز - 236
1- چھٹمل پور (سہارن پور) میں 5 مئی 2015 کو ایک شادی کے موقع پر صدر اسلامی مرکز کے دعوتی لٹریچر کو لوگوں کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع میرٹھ کے پولیس آفیسر بی آر پندیر (B. R. Pundeer) موجود تھے انھوں نے یہ دعوتی لٹریچر خود بھی لیا اور دوسروں کو دیا۔ اس دعوتی لٹریچر کو سہارن پور کی سی پی ایس ٹیم نے اسپانسر کیا تھا۔ (ڈاکٹر محمد اسلم خان، سہارن پور)۔
2- تمل ناڈو کے نیل گری ضلع کے کُنّورمیں ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ (حیدر آباد) کی طرف سے 10-13 مئی 2015 کے درمیان سینٹ تھیوڈورس ریٹریٹ سینٹر (Theodore's Retreat Centre) میں ایک انٹر فیتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سی پی ایس (بنگلور) کی ٹیم نے اس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں جن عنوانات کے تحت لکچر دیے گئے ان میں سے چند یہ ہیں: ریجن اینڈ اسپریچولٹی، اسلام اینڈ پیس اوروومن ان اسلام۔ اس موقع پر تمام شرکاء کے درمیان سی پی ایس کا دعوتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ لوگوں نے خوشی کے ساتھ ان کو حاصل کیا۔ نیز شرکاء کانفرنس کے علاوہ مقامی مسلمانوں سے انفرادی طور پر دعوتی انٹرایکشن بھی ہوا۔
3- یونیسیف (UNICEF) کی چائلڈ پروٹیکشن اسپیشلسٹ مزڈورا (Dora Giusti) نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو بچوں کے خلاف ہونے والے تشدد کی روک تھام کے سلسلے میں تھا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس سلسلے میں انھیں مفید مشوروں سے نوازا۔ یہ ملاقات 6 جون 2015 کو ہوئی۔ آخر میں انھیں انگلش ترجمہ قرآن اور صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ بطور تحفہ دیا گیا، جسے انھوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ 4- الہ آباد میں ترجمہ قرآن ڈسٹریبیوشن کا کام اکتوبر 2013 سے ہو رہا ہے۔ بطور خاص تعلیم یافتہ افراد کے اجتماعات میں قرآن ڈسٹریبیوشن کا کام بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے۔ مثلاً غوث گرل میموریل کالج اور حمیدہ گرلز ڈگری کالج میں الوداعیہ تقریب کے موقع پر طلباء نے اپنے اساتذہ اور اپنے سینئرس کو ترجمہ قرآن کے نسخے ہدیہ کیے۔ اسی طرح خواتین کے اجتماع کے موقع پر قرآن کے نسخے تقسیم کیے گئے۔ اہلِ حدیث کے ایک پروگرام میں غیر مسلموں کے درمیان ترجمہ قرآن تقسیم کیا گیا، تمام حضرات نے شکریہ کے ساتھ اس کو قبول کیا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ (محمد ابرار رز الا، الہ آباد)
5- الحمد للہ رسالہ مشن کا دعوتی کام برما میں کافی عرصہ سے ہورہا ہے۔ جناب عبد العزیز صاحب اور مولانا شوکت صاحب ایک ٹیم کے ساتھ مل کر یہ دعوتی کام انجام دے رہے ہیں۔ پچھلے دنوں صدر اسلامی مرکز کی کتاب احیاء اسلام کا برمی زبان میں ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔ یہ ترجمہ مسٹر جاوید انصاری نے کیا ہے۔ اس کے علاوہ پچھلے تین سال سے مستقل طور پر رسالہ کی کاپیاں وہاں جا رہی ہیں۔
6- یروشلم (اسرائیل) اور اس کے آس پاس کے علاقہ میں پوری دنیا سے آنے والے سیاحوں کے
‹ Previous page Next page › Contents of August 2015 All issues