Mob. 09755300295, 07556542231
الرسالہ، اگست ۲۰۱۵، صفحہ ۴۶
میں اتر جاتے ہیں جو نہ صرف مہذب انسانوں کے جانی دشمن ہیں بلکہ ان کی بولیاں اتنی مختلف ہیں کہ مہینوں تک ان کو سیکھنے کی صبر آزما جدوجہد کئے بغیر ان سے کوئی بات بھی نہیں کی جاسکتی۔ یہ جدوجہد تقریباً آدھی صدی سے جاری ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ان گھنے جنگلوں کے اندر اسکول، اسپتال، گرجا، ہوائی میدان، ریڈیو اسٹیشن اور نہیں معلوم کیا کیا قائم ہیں اور تیرہ مختلف زبانیں بولنے والے وحشی قبائل کی بہت بڑی تعداد مہذب اور تعلیم یافتہ ہو کر عیسائی ہو چکی ہے۔ یہ کام جو ابتداء شمالی امریکہ کے جنگلوں میں شروع کیا گیا تھا، اب دنیا کے اٹھارہ ملکوں میں پھیلا ہوا ہے۔ ہندوستان میں بھی مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں دو ایسے ادارے قائم کئے جا رہے ہیں اور یہی اس وقت ڈاکٹر گڈ شنسکی کی یہاں آمد کا باعث ہے۔
غور کیجئے! آج کی زندہ قومیں کتنی اونچی سطح سے کام کر رہی ہیں۔ انھوں نے اپنے عمل اور جدوجہد کے ذریعہ دنیا سے زندگی کا حق وصول کیا ہے۔ اس کے برعکس ہمارا کیا حال ہے۔ ہم نے سمجھ رکھا ہے کہ سطحی تدبیروں اور جذباتی تقریروں سے سارا میدان فتح ہو جائے گا۔ (ہفت روزہ الجمعیۃ، 15 ستمبر 1967)
مالیا گؤں (مہاراشٹر) میں الرسالہ اور مطبوعات الرسالہ حسب ذیل پتے پر دستیاب ہیں : Mr. Usman Goodword Books (Distributor)
71/1, Plot No. 11, Ansar Colony, Near Maharashtra Sizing, Malegaon, Dist. Nashik, Maharashtra -423203, Mob. 08983759678 نوٹ: ہر جمعہ کو مذکورہ مقام پر بعد مغرب الرسالہ کے ممبران کی میٹنگ بھی ہوتی ہے۔ بھوپال میں ماہ نامہ الرسالہ اور مطبوعات الرسالہ کے لیے حسب ذیل پتے پر رابطہ قائم فرمائیں : Mr. Bilaluddin Al-Quran Mission 48, Aamwali Masjid, Jahangirabad, Bhopal (M.P.)
Mob. 09755300295, 07556542231
‹ Previous page Next page › Contents of August 2015 All issues