National Medical IGNOU Community College
الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۵، صفحہ ۳۳
ایسی حالت میں جو انسان اپنی آزادی کا غلط استعمال کرے وہ اپنے آپ کو اس کا مستحق بناتا ہے کہ اگلے دورِ حیات میں اس کو جانور (animal) سے بھی زیادہ بری صورت میں اٹھایا جائے۔ اگلے دورِ حیات میں وہ صرف محرومی کی زندگی گزارے، اگلے دورِ حیات میں اس کا حال یہ ہو کہ وہ پکارے، لیکن کوئی اس کی پکار کا جواب دینے والا موجود نہ ہو، وہ مدد کے لیے آواز دے، لیکن وہاں کوئی اس کی مدد کرنے والا موجود نہ ہو۔
کسی شخص کا انسان کی حیثیت سے پیدا ہونا خالق کا ایک انوکھا انعام ہے۔ مزید یہ کہ وہ خالق کی طرف سے ایک خوش خبری ہے۔ اس بات کی خوش خبری کہ اگر تم نے اپنی موجودہ زندگی کو خالق کے نقشے کے مطابق گزارا، اگر تم نے تشدد کے بجائے امن کو اپنا طریقِ حیات بنایا تو اگلے دورِ حیات میں تم کو خالق کی مزید عنایات حاصل ہوں گی۔ آج تم انسان (man) کی حیثیت سے پیدا کیے گئے ہو۔ لیکن اگلے دورِ حیات میں خالق تم پر یہ انعام کرے گا کہ وہ تم کو فوق البشر (superman) کا درجہ دے دے گا۔ موجودہ دورِ حیات میں تم نے سب کچھ کر کے بھی بربادی کے سوا کچھ اور نہیں پایا تھا، لیکن اگلے دورِ حیات میں تم خالق کی ایسی نعمتوں کو پالؤ گے جس کا اس سے پہلے تم نے کبھی گمان بھی نہیں کیا تھا۔ سہارن پور (یوپی) میں مولانا وحید الدین خاں کی اردو، ہندی اور انگریزی کتابیں، قرآن مجید کے ترجمے، دعوتی لٹریچر اور ماہ نامہ الرسالہ حسبِ ذیل پتے پر دستیاب ہیں : Dr. M. Aslam Khan (Principal)
National Medical IGNOU Community College
38 Ayodhyapuram, Mahipura, Dehradun Road, Saharanpur, U.P. www.nmicc.com, dr_aslm@rediff.com, +919997153735 بنگلور میں مولانا وحیدالدین خاں کی اردو، ہندی اور انگریزی کتابیں، دعوتی لٹریچر، ماہ نامہ الرسالہ اور سبسکرپشن آف انگریزی الرسالہ (Spirit of Islam) کے لئے رابطہ قائم فرمائیں : Centre for Peace, Bangalore Tel. 080-22118978, Mob. 09060511653 Email.: thecentreforpeace@gmail.com
‹ Previous page Next page › Contents of September 2015 All issues