شادی کا مسئلہ
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۵، صفحہ ۴۷
7۔ 26 اگست تا 9 ستمبر 2015 صدر اسلامی مرکز نے امریکا کا پندرہ روزہ دورہ کیا۔ اس سفر کا خاص مقصد امریکا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم 'اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا' (ISNA) کی جانب سے صدر اسلامی مرکز کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا جاناتھا- ان کو یہ ایوارڈ 6 ستمبر 2015 کو شکاگو میں منعقدہ ISNA کے 52 ویں سالانہ کنونشن کی ایک تقریب میں پیش کیا گیا۔ یہ ایوارڈ ISNA کے صدر ازہر عزیز نے پیش کیا۔ ایوارڈ پیش کرتے ہوئے اسنا کے صدر موصوف نے کہا: "فروغ امن اور مختلف مذاہب کے لوگوں کو قریب لانے کی مولانا کی تاحیات کوششوں اور خدمات کے اعتراف میں ان کو اس ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ " اس موقع پر ISNA کے انٹر فیتھ اور کمیونٹی الائنس آفس کے نیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سید سعید نے مولانا کی نئی کتاب دی ایج آف پیس (The Age of Peace) کا اجراء کیا اور کہا کہ مولانا کی اس اہم ترین کتاب کا ہر شخص کو مطالعہ کرنا اور اس پر آپس میں تبادلہ خیال کرنا چاہیے۔ اس پندرہ روزہ سفر کے دوران مولانا نے نیویارک، پنسلوانیا، واشنگٹن اور شکاگو کا دورہ کیا اور یہاں پر مختلف پروگرام میں اپنے خطاب میں امریکی مسلمانوں کی توجہ دعوت کی طرف مبذول کرائی۔ ذیل میں ایک ادارے کی طرف سے شکریہ کا ایک خط نقل کیا جا رہا ہے جہاں صدر اسلامی مرکز اپنی ٹیم کے ساتھ گئے اور امن کے موضوع پر خطاب اور انٹریکشن کیا: Dear Khaja Kaleem, Many thanks to you and everyone who made your visit with Maulana Khan and the delegation possible. We were truly honored by Maulana's visit and his inspiring remarks, Please convey our deepest gratitude to him! Thank you for leaving the incredible library of Maulana's publications with us to share with our colleagues and friends! Warmest regards (Melissa Nozell, Program Specialist, United States Institute of Peace, Washington, D.C.)
8۔ ابھی حال ہی میں حکومت دبئی نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ جس کے تحت دبئی کے تمام ہوٹلوں کے کمروں میں قرآن کا انگلش ترجمہ رکھنا ضروری ہے تاکہ وہاں ٹھہرنے والے مہمان اس کو پڑھ سکیں۔ اس حکومتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے روٹانا گروپ ہوٹل (Rotana Group Hotel) نے صدر اسلامی مرکز کے انگلش قرآن کو اپنے گروپ کے تحت چل رہے تمام ہوٹلوں میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے سے عرب امارات کے مختلف ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات جیسے میوزیمس، اور تاریخی مساجد وغیرہ کے ذریعے وہاں آنے والے سیاحوں کے درمیان صدر اسلامی مرکز کے انگریزی ترجمہ قرآن کی تقسیم کا کام ہو رہا ہے۔
میں الرسالہ اور آپ کی تحریروں کا پرانا قاری ہوں۔ آپ کی تحریروں کی وجہ سے میں فکری کنفیوزن کے جنگل سے نکل سکا ہوں۔ یہ اللہ کا بہت بڑا کرم اور آپ کا احسان ہے۔ (محمد منصور سردار، کلیان، مہاراشٹر)
‹ Previous page Next page › Contents of November 2015 All issues