شادی کا مسئلہ
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۵، صفحہ ۴۶
خبرنامہ اسلامی مرکز - 239
1- صدر اسلامی مرکز کی دو نئی انگریزی کتابیں، دی ایج آف پیس (The Age of Peace) اور قرآنک وزڈم (Quranic Wisdom) طبع ہو کر منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔ خواہش مند حضرات انھیں گڈورڈ بکس سے حاصل کر سکتے ہیں۔
2- 12 جولائی 2015 صدر بازار پولیس اسٹیشن راجنچور میں عیدالفطر کی مناسبت سے پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سنٹر فار پیس اینڈ کمیونل ہارمنی راجنچور کی جانب سے جناب ابوالحسن اور پروفیسر ظہیر الدین نے شرکت کی اور راجنچور ضلع کے ایس پی، ایڈیشنل ایس پی، ڈی ایس پی، سرکل انسپکٹر و دیگر پولیس حکام کے درمیان قرآن، پرافٹ آف پیس اور دیگر لٹریچر تقسیم کیا۔ انھوں نے اس تحفہ کو بہ خوشی قبول کیا۔ ان کے علاوہ دیگر تمام شرکا کے درمیان بھی دعوہی لٹریچر تقسیم کئے گئے۔
3- 26 جولائی 2015 کو ارریہ (صوبہ بہار) کے ٹاؤن ہال میں اسلام اور امن کا پیغام کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں سبھی مذاہب کے افراد نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں حافظ ابوالحکم دانیال نے شرکت کی، اور ایک تقریر کی۔ انھوں نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور سی پی ایس انٹرنیشنل کا مقصد سماج میں امن اور بھائی چارہ، آپسی میل جول قائم رکھنا ہے۔ پروگرام میں شریک سبھی لوگوں کو ہندی قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر دیے گئے۔ 4- 22 اگست 2015 کو امیایونیورسٹی، سویڈن کے پروفیسر تھامسن لنگ ڈرن نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ پروفیسر موصوف اس سے پہلے بھی صدر اسلامی مرکز ان کی زندگی اور مشن کے تعلق سے انٹرویو لے چکے ہیں۔ آخر میں انھوں نے خود اپنی فرمائش سے صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ حاصل کیا۔ نیز انگریزی کتاب ’دی ایج آف پیس کے کئی نسخے حاصل کیے، تا کہ وہ اس کو لوگوںکے درمیان تقسیم کر سکیں۔
5- 29 اگست 2015 ناگپور کی سی پی ایس ٹیم نے آئی ٹی ایم انجینئرنگ کالج، کامپٹی کا دعوتی دورہ کیا۔ اور وہاں کے اساتذہ اور طلبہ سے انٹریکشن کیا۔ نیز وہاں کے پرنسپل، ڈین، پروفیسرس اور طلبہ کے درمیان ترجمۂ قرآن و دعوتی لٹریچر (انگلش اور مراٹھی) تقسیم کیا۔ تمام لوگوں نے اس کو بہت خوشی اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ 6- درگا پوجا مغربی بنگال کے ہندوؤں کا بہت اہم تہوار ہے۔ یہ اکتوبر کے مہینہ میں منایا جاتا ہے، مگر اس کے لیے شاپنگ کی ابتدا پہلے سے ہوتی ہے جس کے لیے جگہ جگہ میلے لگتے ہیں۔ اس مرتبہ کولکاتا کی سی پی ایس ٹیم نے اس طرح کے ایک میلے میں اپنا ایک دعوتی اسٹال لگایا۔ لوگوں کی طرف سے بہت ہی اچھا ر سپانس ملا، میلے میں آنے والے وزیٹرز اور اسٹال مالکان نے دعوت لٹریچر خاص طور پر انگلش قرآن اور اسپرٹ آف اسلام میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس دعوتی اسٹال کو مس شبینہ علی، سی پی ایس ٹیم کولکاتا تانے آرگنائز کیا تھا۔ اور یہ میلہ کولکاتا کے ایک پاش ایر یار وجر ہاٹ میں 5- 7 ستمبر 2015 کولگا تھا۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 2015 All issues