Al-Risala · February 2015 · page 23

دعوتِ ان ایکشن

الرسالہ، فروری ۲۰۱۵، صفحہ ۲۳

سفری سرگرمیوں کے ذریعہ دعوت کا کام کرتے ہیں۔ آج کل کی زبان میں اس کو دعوہ ان ایکشن (Dawah in action) کہا جا سکتا ہے۔ دعوت کے کام کو بڑھانے کے لئے یہ طریقہ بہت ضروری ہے۔ مقامی طور پر کام کرنا بھی ایک کام ہے، لیکن جب آپ سفر کر کے دوسرے مقامات پر جائیں تو اس کے ذریعہ دعوتی کام میں اضافہ ہوتا ہے۔ دعوت کا مشن نئی وسعت اختیار کر لیتا ہے۔ موجودہ زمانہ کمیونی کیشن (communication) کا زمانہ ہے۔ سفر کی جدید سہولتیں اور پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا نے دعوہ ان ایکشن کے کام کے لئے عالمی راہیں کھول دی ہیں۔ اب ضرورت ہے کہ اس کام کو مزید اضافہ کے ساتھ زندہ کیا جائے، جس کو قرآن میں سیاحت کہا گیا ہے۔ سیاحت صرف یہ نہیں ہے کہ دعوت کے پروگرام کے تحت آپ کہیں جائیں، بلکہ الرسالہ مشن کے ہر آدمی کو یہ کرنا ہے کہ وہ اپنے بیگ میں لٹریچر رکھے، وہ جب بھی کسی سے ملے تو اس کو تحفہ کے طور پر ایک کتاب پیش کرے ۔ موجودہ زمانے میں ملاقات کے مواقع بھی بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ انسان جب بھی کسی کام کے لئے نکلتا ہے تو ہمیشہ اس کو جگہ جگہ نئے افراد ملتے ہیں۔ یہ تمام افراد آپ کو دعوتی کام کا موقع دے رہے ہیں۔

آپ کو چاہئے کہ دعوتی لٹریچر ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں، اور ہر ملاقات کے موقع پر لوگوں کو اسے دیتے رہیں، یہ کام قریبی سفروں میں بھی کرنا ہے، اور دور کے سفروں میں بھی۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 2015 All issues

Printed page