دعوتِ ان ایکشن
الرسالہ، فروری ۲۰۱۵، صفحہ ۲۲
دعوتِ ان ایکشن
6 اکتوبر 2014 کی صبح کو موبائل پر ایک میسج آیا۔ یہ میسج محبوب بھائی (ممبئی) نے بھیجا تھا۔ ممبئی کی سی پی ایس ٹیم حال میں ناندیڑ گئی تھی۔ یہ میسج اسی وزٹ کے بارے میں تھا۔ میسج میںانھوں نے لکھا تھا:
We have very encouraging news from Nanded. Today the first monthly Dawah Meet was held at Abdur Rahman Chaus’s house after Isha prayer. Six people participated in this first meeting. Besides other things they discussed plans to meet mad‘us in Nanded and surrounding areas. Monthly meets have started at almost all places visited by the CPS Mumbai team, alhamdulillah. (Mob. 9619163993)
ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران محبوب بھائی نے بتایا کہ ہم لوگوں نے مہاراشٹر میں دعوتی اسفار کا جو سلسلہ شروع کیا ہے، اس کے دوران ایک عجیب تجربہ سامنے آیا۔ ہماری ٹیم جس مقام پر جاتی ہے، وہاں الرسالہ کے قارئین بڑی تعداد میں جمع ہوجاتے ہیں، اور باقاعدہ دعوتی سرگرمی شروع کردیتے ہیں۔ ہر جگہ ہفتہ وار اجتماع، یا ماہانہ اجتماع کیا جانے لگا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم جہاں جاتی ہے، وہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ اگر ممبئی کی ٹیم ہمارے یہاں آکر کام کرسکتی ہے تو ہم کیوں نہیں کرسکتے۔ مقابلہ (competition) کی اسپرٹ، ایک صحت مند اسپرٹ ہے۔ اس کو قرآن میں تَنَافُس (83:26) کہا گیا ہے۔ یہ انسان کی ایک اعلیٰ خصوصیت ہے۔ ضرورت ہے کہ اس کو ہر جگہ استعمال کیا جائے ۔ الرسالہ کے قارئین کا حلقہ تقریباً ہر مقام پر موجود ہے۔ ہر اسٹیٹ میں ایسا ہونا چاہئے کہ مرکزی شہر کی سی پی ایس ٹیم مختلف مقامات پر جائے، اور قارئین الرسالہ کو جمع کرے۔ اس طرح لوگوں کے اندر ایک نئی بیداری پیدا ہوجائے گی۔
قرآن میں السائحون اور سائحات کے الفاظ ان لوگوں کے لئے آئے ہیں جو
‹ Previous page Next page › Contents of February 2015 All issues