Davide Piccardo
الرسالہ، فروری ۲۰۱۵، صفحہ ۳۴
مسجد کے لئے قرآن اور دوسری تعارفی کتابیں بھیجی تھیں جو کہ وہاں تقسیم کی گئیں۔ غرناطہ کے ایک اور ادارے میں جانے کا اتفاق ہوا۔ اس ادارے کا نام یہ ہے: وقف الأندلس للتربية والتعليم (Fundación Educativa al-Andalus)
اس ادارے کے ذمے دار مسٹر مضطر (M. Mujtar Medinilla) ہیں۔ وہ ایک اسپینی مسلم ہیں۔ ایک جرمن مسلمان مسٹر احمد (Ahmad Gross) کے ساتھ مل کر وہ اس ادارے کو چلا رہے ہیں۔ اس ادارے کے تحت تعلیم و تربیت کے علاوہ دعوتی کام بھی ہوتا ہے۔ یہ لوگ وہاں ایک بڑا اسلامی اسکول بھی قائم کرنے والے ہیں۔
مسٹر ادریس (Idris Medinilla) مسٹر مضطر کے بیٹے ہیں ۔ وہ مجھ کو غرناطہ کے ایک اور سینٹر میں لے گئے۔ اس کا نام یہ ہے:
مركز الدراسات الإسلامية (Centro de Estudios Islámicos)
یہ غرناطہ میں ایک بڑا دعوتی مرکز ہے۔ یہاں لوگ کثرت سے آ کر اسلام قبول کرتے ہیں۔ اسی طرح سیاح، خاص طور پر مسیحی حضرات بڑی تعداد میں اسلام کو جاننے کے لئے یہاں آتے رہتے ہیں۔ یہاں ایک بڑی لائبریری ہے۔ اسی طرح یہاں ایک وسیع اور خوبصورت لیکچر ہال بھی ہے۔ اس ہال میں اسلام کے مختلف موضوعات پر پروگرام ہوتے رہتے ہیں۔
غرناطہ میں مولانا وحید الدین خاں کے ترجمہ قرآن کے اسپینش ایڈیشن کی تیاری کے متعلق مسٹر لقمان نیٹو (مترجم اسپینش) سے بات ہوئی۔ پہلے انھوں نے کہا کہ میں اسپینش زبان میں اس کا ترجمہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ تاہم بعد کو انھوں نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ قرآن کا ترجمہ آسان کام نہیں ہے، یہ ایک بہت بڑی ذمے داری کا کام ہے۔ میں اپنے آپ کو اس کا اہل نہیں پاتا۔ اس لیے میں اس کام کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ اسپین میں جن اداروں میں جانے کا اتفاق ہوا، اُن میں سے ایک مقامی اخبار کا آفس تھا۔ یہاں سے اسپینش زبان میں ایک پندرہ روزہ اخبار نکلتا ہے۔ اس کا نام یہ ہے: Islam Hoy (Islam Today)
‹ Previous page Next page › Contents of February 2015 All issues