Al-Risala · February 2015 · page 36

Grand Mosque of Granada

الرسالہ، فروری ۲۰۱۵، صفحہ ۳۶

یہاں اخبار کے ایڈیٹر سے بھی ملاقات ہوئی ۔ اس اخبار کے کئی ایڈیشن دیکھے۔ معلوم ہوا کہ یہ سب مسلم قومی ذہن کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اسی طرح یہاں مدرسہ ایڈیشن (Madrasa Edition) کے نام سے ایک اشاعتی ادارہ ہے۔ اس کے انچارج مذکورہ اسپینی نو جوان مسٹر ادریس (Idris Medinilla) ہیں۔ مسٹر ادریس سے دعوتی موضوع پر بات ہوئی۔ انھوں نے دعوتی کام میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ آپ ہمیں اسپینش زبان میں اپنا لٹریچر دیجئے۔ ان شاء اللہ ہم اس کو یہاں کے مقامی لوگوں کے درمیان پھیلائیں گے۔

4 نومبر 2014 کو غرناطہ میں الحمراء (Alhambra Palace) دیکھنے کا پروگرام تھا۔ چناں چہ اس کا پیشگی ٹکٹ لے کر میں وہاں گیا۔ غرناطہ (Granada) اسپین کے جنوب میں واقع ایک قدیم تاریخی شہر ہے۔ غرناطہ کی شہرت کی اصل وجہ یہاں موجود قصر الحمراء ہے۔ 1492 تک غرناطہ مسلم اسپین کی آخری ریاست تھا۔ مسلم دورِ حکومت میں الحمراء قلعہ اور محل دونوں تھا، جس طرح دہلی کا لال قلعہ ہے۔ الحمراء 889 اور 1358 عیسوی کے دوران مختلف مراحل میں بنایا گیا۔ الحمراء آج بھی اسپین میں زائرین کا مرکز توجہ بنا ہوا ہے۔ الحمراء اسپین کا سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے۔ الحمراء صرف ایک محل نہیں ہے، وہ نہایت وسیع باغات کے درمیان ایک پہاڑ پر واقع شاہی اقامت گاہ ہے۔ الحمراء کا رقبہ 740 میٹر لمبا اور تقریباً 200 میٹر چوڑا ہے۔

الحمراء غیر معمولی طور پر ایک بے حد خوب صورت مقام ہے۔ الحمراء کو مکمل طور پر دیکھنے کے لیے ایک پورا دن مطلوب تھا، مگر وقت کم ہونے کی وجہ سے میں جلد ہی اس کے ایک حصے کو دیکھ کر واپس آ گیا۔ یہاں زائرین کو میں نے دعوتی لٹریچر دیا۔

غرناطہ کے ایک اور سینٹر میں جانے کا اتفاق ہوا۔ یہ ادارہ الحمراء کے سامنے ایک اونچی پہاڑی پر واقع ہے۔ یہاں ایک خوب صورت مسجد ہے۔ اس سینٹر کا نام یہ ہے:

Grand Mosque of Granada

یہ مسجد یہاں کے نومسلم حضرات نے تقریباً تیس سال پہلے تعمیر کی تھی۔ یہاں میں نے ظہر کی

‹ Previous page Next page › Contents of February 2015 All issues

Printed page