Al-Risala · April 2016 · page 47

امن ایک اقدام

الرسالہ، اپریل ۲۰۱۶، صفحہ ۴۷

جج مس الپنا تلوار،کمشنر مسٹر انیس خان، مسٹر دانش خان اور حافظ محمد سلمان نوری، وغیرہ راج بھون (لکھنؤ) میں ہونے والے اس پروگرام میں شریک ہوئے تھے۔ پروگرام کے بعد گورنر موصوف کو تذکیر القرآن (انگلش) کے ساتھ دوسرے دعوتی لٹریچر کا ایک سیٹ بطور تحفہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ راج بھون کے تمام اسٹاف کو ہندی قرآن پیش کیا گیا، جسے تمام لوگوں نے خوشی کے ساتھ قبول کیا۔ ڈاکٹر محمد اسلم خان نے گورنر موصوف کو سی پی ایس سہارن پور کے زیر اہتمام ہونے والے اسپیشل پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ (ڈاکٹر محمد اسلم خان، سہارن پور)

• 22 دسمبر 2015 کو مس سونیا سرکار (اسسٹنٹ ایڈیٹر، دی ٹیلی گراف) نے صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا موضوع تھا، انتہا پسندی کو روکنے میں سوشل میڈیا کا استعمال۔ انٹرویو کے بعد ایڈیٹر موصوفہ نے سی پی ایس ممبروں سے قرآن سے متعلق مختلف جانکاری حاصل کی، جس میں سب سے اہم جہاد اور پیس تھا۔ انٹرویو کے بعد انٹرویو ر کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔

• نئے سال 2016 کے موقع پر ہندوستان ٹائمز نے پنجاب ہوٹل میں ایک انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا تھا۔ اس میں سہارن پور کے ڈی ایم مسٹر پون کمار، مسٹر سٹی مسٹر نیرج کمار اور این ایم سی پرنسپل ڈاکٹر اسلم خان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام میں سی پی ایس ٹیم کے ممبران نے شرکت کی اور تمام شرکاء کو سال نو کے تحفے کے طور پر انگلش ترجمہ قرآن اور اسپرٹ آف اسلام میگزین دیا۔ ہندوستان ٹائمز کے صدر مسٹر گردیال نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

• 16 دسمبر 2015 کو اسپیکنگ ٹری (ٹائمس آف انڈیا کے آن لائن آف لائن اسپیشل اخبار) کی ایڈیٹوریل ٹیم نے صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد تھا، کرسمس کی مناسبت سے شائع ہونے والے اخبار کے اسپیشل نمبر میں صدر اسلامی مرکز سے گیسٹ اداریہ تحریر کروانا ۔ چناں چہ 20 دسمبر 2015 کے شمارہ میں یہ ادار یہ شائع ہوا، اور کافی پسند کیا گیا۔ اس کا ٹائٹل تھا: 'Love is the best formula'۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر فریدہ خانم، اور ڈاکٹر ثانی اثنین خان کے مضامین بھی اس شمارہ میں شائع ہوئے۔ ان تمام مضامین کو اسپیکنگ ٹری کے ویب سائٹ کے علاوہ سی پی ایس انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر بھی پڑھا جاسکتا ہے۔

• جمشید پور سے جناب عیاض احمد صاحب لکھتے ہیں کہ آج گائتری پریوار (جمشید پور) کے ٹرسٹیز جناب تارا چند اگروال صاحب سے ملاقات ہوئی انھوں نے ہمارے مشن کے بارے میں جاننا چاہا۔ ان کی خواہش پر دعوتی لٹریچر ان کو دیا گیا۔ قرآن کا ہندی ترجمہ دیکھ کر وہ بہت خوش ہوئے اور کہا کہ مجھے اس کی بہت دنوں سے ضرورت تھی۔ • 8 جنوری 2016 کو صدر اسلامی مرکز نے جرمنی کے ایک وفد سے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں خطاب کیا۔ یہ پروگرام سی پی ایس انٹرنیشنل نے جرمن وفد کے لیے منعقد کیا تھا۔ صدر اسلامی مرکز نے اسلام میں امن کا تصور‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ خطاب کے بعد سوال و جواب کا سیشن تھا۔ اس کے علاوہ سی پی ایس کے دوسرے ممبران

‹ Previous page Next page › Contents of April 2016 All issues

Printed page