امن ایک اقدام
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۶، صفحہ ۴۶
خبر نامہ اسلامی مرکز 242
• سی پی ایس (کولکاتہ) ٹیم کی ممبر مس شبینہ علی نے آئس اسکیٹنگ رن اکزیبشن کے شرکاء اور زائرین سے انٹرایکشن کیا اور ان کو قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر فراہم کیا۔ اکزیبشن میں شریک ہونے والی ایک ٹیچر مس رِچا نرولا نے قرآن کی دو کاپیاں حاصل کیں، ایک اپنے لیے اور دوسری اپنے شاگردوں کے لیے تا کہ وہ قرآن کی تعلیم ان کے اندر عام کر سکیں۔ یہ نمائش 3-1 دسمبر 2016 کے درمیان کولکاتا میں منعقد ہوئی تھی۔ • 23-ستمبر 2015 کو بنگلور کے سی ای اوسینٹر میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں محترمہ فاطمہ سارہ (سنٹر فار پیس، بنگلور) نے ڈاکٹر فریدہ خانم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک پیپر پڑھا۔ اس کا عنوان تھا : Religious Freedom and Conversion in India Today—The Islamic Perspective اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ پروگرام کے بعد تمام حاضرین کو انگلش ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر کا ایک سیٹ دیا گیا۔ SAIACS Consultation کے تحت اس قسم کا یہ چوتھا پروگرام تھا۔ انگلش میگزین اسپرٹ آف اسلام فروری 2016 میں مذکورہ پیپر اور سوال و جواب کے خلاصہ کو پڑھا جا سکتا ہے۔ • 4 دسمبر سے 15 دسمبر 2015 تک پٹنہ کے گاندھی میدان میں پٹنہ بک فیئر منعقد ہوا۔ اس بک فیئر میں گڈ ورڈ بکس نے شرکت کی۔ اسٹال کا انتظام سنٹر فار پیس اینڈ آبجیکٹیو اسٹڈیز، بہار و جھارکھنڈ کے ممبران نے کیا تھا۔ ان حضرات نے بک فیئر میں آنے والے لوگوں سے انٹرایکشن کیا اور ان کے درمیان دعوہ لٹریچر تقسیم کیا۔ گڈ ورڈ بکس کی جانب سے مولانا محمد یعقوب عمری نے اس بک فیر میں شرکت کی۔
• 11 دسمبر 2015 کو فرانس کے نوجوانوں پر مشتمل ایک انٹرفیتھ ٹور گروپ نے صدر اسلامی مرکز کی ملاقات کی اور انٹرفیتھ اور بقائے باہم (coexistence) کے موضوع پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کے بعد تمام لوگوں کو انگلش ترجمہ قرآن اور وہاٹ از اسلام (فرنچ) اور دوسرے دعوتی لٹریچر دیئے گئے۔ تمام لوگوں نے اس کو خوشی اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔
• 13 دسمبر 2015 کو جناب ایس ایف صدیقی نے اورنگ آباد کے ایک ہاسپٹل میں صدر اسلامی مرکز کا قرآن ترجمہ (مراٹھی) لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔ ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر نے اپنے دلی تاثر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں قرآن کے ایک اچھے ترجمے کی تلاش میں تھا۔ میں نے مولانا کے بارے میں سنا تھا لیکن ان کو کبھی پڑھا نہیں۔ میں قرآن کو اپنے خاندان کے ممبروں کے ساتھ پڑھوں گا۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔ • یوپی کے گورنر جناب رام نائک صاحب نے صدر اسلامی مرکز کی نئی انگریزی کتاب قرآن آک ورڈم کا راج بھون میں اجراء کیا۔ انھوں نے صدر اسلامی مرکز کے زیر سر پرستی امن و شانتی اور روحانیت کے لیے ہو رہی کوششوں پر اپنائیت اور خوشی کا اظہار کیا۔ سی پی ایس، لکھنؤ اور سہارن پور کے ممبران جیسے پنڈت ڈاکٹر ہرش وردھن شرما،
‹ Previous page Next page › Contents of April 2016 All issues