Al-Risala · July 2016 · page 47

“Don't smoke, even Abdulla”,

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۶، صفحہ ۴۷

لٹریری فیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سی پی ایس دہلی کی ایک ٹیم نے ترجمہ قرآن اور دعوہ لٹریچر لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔ شرکاء نے نہایت خوشی اور جذبہ تشکر کے ساتھ اس کو قبول کیا۔ قرآن حاصل کرنے کے لئے لوگوں میں اتنا زیادہ شوق تھا کہ پروگرام شروع ہونے سے پہلے ہی پورا اسٹاک ختم ہو گیا۔ ایک خاتون نے اپنے تبصرہ میں کہا کہ خدا مجھ سے چاہتا ہے کہ میں اس کو پڑھوں۔ ایک صاحب نے کہا کہ آپ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس کو پہنچانا ہے ۔ یہ الفاظ جہاں مثبت اور حوصلہ بخش پیغام دے رہے ہیں وہیں ہماری ذمہ داریوں کو مزید بڑھارہے ہیں۔

13۔ 3 اپریل 2016 کو صدر اسلامی مرکز نے 29-C نظام الدین ویسٹ میں مولانا وحید الدین خاں پیس فاؤنڈیشن‘ کا افتتاح کیا۔ اس فاؤنڈیشن کا مقصد سیکولر دنیا میں اسلام کا مثبت تعارف کرانا ہے۔ اس موقعے پر صدر اسلامی مرکز نے دعوت کی اہمیت پر ایک تقریر کی۔ اس تقریر کو سی پی ایس کی ویب سائٹ پر پوڈ کاسٹ (Podcast) کے تحت سنا جاسکتا ہے۔ اس خطاب کو سن کر مس شبینہ مہتاب نے اپنے گہرے تاثر کا اظہار اس طرح کیا: آپ کا ہر لفظ اتنا زیادہ متاثر کرتا ہے کہ وہ سیدھا دل و دماغ میں اتر جاتا ہے۔ آپ کا خطاب سننے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمارا پہلا اور آخری کام دعوتی عمل ہے۔

14۔ 7 اپریل 2016 مسٹر اشوک تیاگی ( جنرل سکریٹری، انٹرنیشنل چیمبر آف میڈیا اینڈ انٹٹینمینٹ انڈسٹری) نے صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ اور روحانیت اور امن پر تبادلہ خیال کیا۔ آخر میں ان کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔ موصوف نے شکریہ کے ساتھ اسے قبول کیا۔

15۔ 13-17 اپریل 2016 کے درمیان سی پی ایس ممبئی اور حیدر آباد ٹیم اور تامل ناڈو ٹیم نے چنئی میں دعوة میٹ کا انعقاد کیا۔ اس کا مقصد دعوتی مواقع کو استعمال کرنا اور دعوہ ورک کو اپنے چیپٹر کے اندر تحریک دینا اور دائی ہنگ تھا چنئی میں مختلف پروگرام اور لوگوں سے ملاقات کے علاوہ، میٹ کے شرکاء نے تامل ناڈو کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ مثلا کوئمبتور، آمبور وشارم، وانمباڑی، اور عمر آباد۔ اس میں الرسالہ کے قارئین، علماء اور مسلم و غیر مسلم قائدین سے ملاقات کی گئی، اور اسلام کے پر امن مشن کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 16۔ 16 اپریل 2016 کو سی پی ایس سہارن پور کی ٹیم نے ڈاکٹر اسلم خان کی قیادت میں واگھہ بارڈر کا دورہ کیا۔ اس کا مقصد دونوں قوموں کے درمیان امن کے پیغام کو پہنچانا تھا۔ بارڈر پر موجودانڈیا کے افسران نے سی پی ایس ٹیم کا پر جوش خیر مقدم کیا۔ ٹیم نے ہند- پاک بارڈر پر دعوت کا کام کیا۔ اور بارڈر انچارج جناب ہر مندر سنگھ کے ساتھ انٹرایکشن کیا۔

ذیل میں کچھ تاثرات دیے جا رہے ہیں :

• میں نے ایک صاحب کو انگلش ترجمہ قرآن گفٹ کیا۔ وہ چند سیکنڈ میری طرف دیکھتے رہے پھر انھوں

‹ Previous page Next page › Contents of July 2016 All issues

Printed page