Al-Risala · July 2016 · page 46

“Don't smoke, even Abdulla”,

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۶، صفحہ ۴۶

درمیان تقسیم کرنے کے لئے 400 ترجمہ قرآن بھیجے گئے اور 100 ترجمہ قرآن ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے ججوں اور وکلاء کے لئے بھیجے گئے۔ اس کے علاوہ ہوٹلوں کے ذریعہ سیاحوں کے درمیان بڑے پیمانے پر دعوتی کام کیا جا رہا ہے۔ جناب عبد السلام حمید نجار (منیجرہوٹل دار السلام، سری نگر) ہوٹل میں آنے والے لوگوں کو ترجمہ قرآن پیش کرتے سیں۔ اور 100 کاپیاں پنجاب ہوٹل (سری نگر) میں سیاحوں کے لئے رکھی گئی ہیں۔ نیز سری نگر کے دیگر ہوٹلوں میں بھی انگلش ترجمہ قرآن سیاحوں کے لئے رکھے گئے۔ واضح ہو کہ کشمیر میں آنے والے سیاحوں کی اکثریت یورپ کی ہوتی ہے۔ جن کے درمیان یہ کام کشمیر ٹیم کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔ (مسٹر حمید اللہ حمید، کشمیر)۔ 8۔ 27 مارچ 2016 کو انگلش میگزین لائف پاڑٹیونٹی دہلی کی طرف سے انڈیا ہیبیٹیٹ سنٹر (نئی دہلی) میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا۔ یہ پروگرام میگزین کے بیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر کرن سنگھ (ایم پی، راجیہ سبھا) بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ اس پروگرام میں صدر اسلامی مرکز نے حاضرین سے خطاب کیا۔ دوران پروگرام سی پی ایس ممبران نے لوگوں میں دعوت لٹریچر تقسیم کیا۔

9۔ صدر اسلامی مرکز نے 20 مارچ 2016 کے اپنے سنڈے خطاب میں اسوہ رسول پر خطاب کیا۔ اس خطاب کا پس منظر یہ تھا کہ لاہور میں سی پی ایس پاکستان نے ایک سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ اس مناسبت سے سی پی ایس پاکستان سے تعلق رکھنے والے تقریبا 50 ممبران مختلف علاقوں سے لاہور میں اکٹھا ہوئے تھے۔ انھوں نے اجتماعی طور پر صدر اسلامی مرکز کا خطاب سنا اور سی پی ایس کے پیغام کو پاکستانی عوام تک پہنچانے کے عہد کی تجدید کی۔

10۔ پاکستان سے موصول ہونے والی ایک اور خبر کے مطابق، 23 مارچ 2016 کو سی پی ایس راولپنڈی (پاکستان) کی خواتین کا ہفتہ وار اجتماع ہوا۔ اس اجتماع میں مس شبانہ ادیب نے تذکیر القرآن سے سورہ شعراء کی آخری آیات کی تفسیر بتائی۔ حدیث کے بعد الرسالہ مارچ 2016 کے مضمون’’شخصیت کی تعمیر‘‘ اور وائس ایپ 919999944119)+)سے سے موصول ہونے والے لکچر’’لیک آف تھنکنگ‘‘(Lack of Thinking) پر ڈسکشن ہوا۔ اس کے بعد صدر اسلامی مرکز کی کتاب’’اسلام ایک تعارف‘‘ سے ایک چیپٹر پڑھ کر سنایا گیا۔ آخر میں دعا کے بعد یہ پروگرام ختم ہوا۔

11۔ 31 مارچ 2016 ہی پی ایس راولپنڈی کی ممبر شبانہ ادیب نے رزلٹ ڈے پر مقامی اسکول میں الرسالہ اور مولانا کی دیگر کتابیں اساتذہ، والدین اور مہمانان خصوصی میں تقسیم کیں۔ تمام لوگوں نے ان کو شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔

12۔ 20 مارچ 2016 کو انڈیا ہیبیٹ سٹنٹ میں پنگوئن انڈیااور اسپرنگ فیور کے اشتراک سے ایک

‹ Previous page Next page › Contents of July 2016 All issues

Printed page