Al-Risala · August 2016 · page 46

اینگر انرجی کا استعمال

الرسالہ، اگست ۲۰۱۶، صفحہ ۴۶

خبر نامہ اسلامی مرکز 244

1۔ 4 مئی 2016 کو ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ، حیدر آباد میں اسلامک سمر کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر حیدر آباد ٹیم کے مولانا فیاض الدین عمری اور مولانا عبد السلام عمری کو افتتاحی جلسہ میں تلاوت قرآن اور تلاوت کی ہوئی آیتوں کے ترجمہ وتشریح کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ ان دونوں نے مذکورہ پروگرام میں شرکت کی اور سامعین کو قرآن کی تلاوت اور اس کا پیغام سنایا۔

2۔ 9 مئی 2016 کو ناگپور وکامٹی الرسالہ مشن ٹیم کے ممبران محمد عرفان رشیدی صاحب اور ساجد احمد خان صاحب نے وروڑ، ضلع امراوتی کا دورہ کیا۔ شہر کی جامع مسجد میں الرسالہ قارئین سے ملاقات ہوئی اس پروگرام میں تقریباً 15 افراد جمع ہوئے جس میں مفتی زاہد خان صاحب سابق ہیڈ ماسٹر، سید میر رستم صاحب سابق پرنسپل اوروروڑ مسلم لائبریری کے ممبران کے علاوہ شہر کے دیگر ذمہ دار افراد نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں دعوت الی اللہ کی اہمیت اور اس کام کو کس طرح انجام دیا جائے اس موضوع پر بات ہوئی۔ اس موقع پر مولانا وحید الدین خان صاحب کا ناگپور ٹیم کے نام ریکارڈڈ پیغام بھی سنایا گیا۔ وروڑ کے ساتھیوں کو انگریزی، مراٹھی، ہندی قرآن اور دعوہ لٹریچر بھی دیے گئے۔ لوگوں نے اسے خوشی سے قبول کیا اور دعوہ ورک کرنے کا عزم کیا۔

3۔ الرسالہ مشن سے وابستہ ڈاکٹر سفینہ تبسم بہت دنوں سے اجمیر میں دعوتی کام کر رہی ہیں۔ وہ درگاہ خواجہ معین الدین چشتی، مقامی ہسپتال، اور سی آر پی ایف کیمپ وغیرہ مقامات پر قرآن تقسیم کرتی ہیں۔ 11 مئی 2016 کو انھوں نے اپنے والد ڈاکٹر اسلم (سی پی ایس سہارنپور) کے ساتھ مل کر اجمیر کے مشہور ہسپتال، مِتل ہسپتال کے سرجن اور دیگر ڈاکٹروں کو ہندی اور انگریزی ترجمہ قرآن اور دی ایج آف پیس پیش کیا۔ تمام لوگوں نے شکریہ کے ساتھ اس کو قبول کیا۔ اس موقع پر ڈا کٹر سمن، اور مسٹر مشاہد بھی موجود تھے۔

4۔ 14- 16 مئی 2016 کے درمیان کشمیر کے بارہ مولا میں لک باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام انڈین آرمی کے گڈ ویل پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کشمیر کی دعوہ ٹیم نے پروگرام میں موجود لوگوں کے درمیان ترجمہ قرآن اور دعوہ لٹریچر تقسیم کیا۔ جن لوگوں نے قرآن لیا ان میں کرنل این ایس بیولی (N S Bevli )، کمانڈنگ آفیسر اور سکریٹری آرمی گڈویل اسکول، تنگمارگ بھی شامل ہیں۔

5۔ ترکی سے ملی خبروں کے مطابق، ترکی کی سب سے بڑی مسجد سلیمانیہ میں گڈ ورڈ بکس کا چھپا ہوا ترجمہ قرآن بڑی تعداد میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس مسجد میں ایک دن کے اندر تقریبا دس ہزار سیاح آتے ہیں، جن کے درمیان مسجد میں موجود دعوہ سینٹر دعوہ لٹریچر تقسیم کرتا ہے۔

6۔ خواجہ کلیم الدین صاحب امریکا کی خبر کے مطابق، صدر اسلامی مرکز کی کتاب، قیامت کا الارم کا پرتگیزی

‹ Previous page Next page › Contents of August 2016 All issues

Printed page