اینگر انرجی کا استعمال
الرسالہ، اگست ۲۰۱۶، صفحہ ۴۷
زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ اس وقت نظر ثانی کا کام چل رہا ہے۔ 7۔ کشمیر ٹیم جگہ جگہ دعوہی کام کر رہی ہے۔ مثلاً 4 مئی کو ایک ٹیم نے مشہور ٹورسٹ ریزورٹ گلمرگ میں سیاحوں کے درمیان ترجمہ قرآن اور دعوت لٹریچر تقسیم کیا۔
8۔ مسٹر حمید اللہ حمید کی سر براہی میں کشمیر ٹیم نے بیروہ میں ایک دعوہ سینٹر قائم کیا ہے۔ اس سینٹر کا افتتاحی جلسہ 5 جون 2016 کو کیا گیا، جس میں کشمیر کے دعاۃ شریک ہوئے۔ دہلی ٹیم کی طرف سے مسٹر ر جت مہوترا اور نغمہ صدیقی نے پروگرام میں حصہ لیا۔ اس جلسہ میں صدر اسلامی مرکز کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ یہ پیغام اس شمارہ میں شامل ہے۔ ذیل میں مبارک باد کا ایک اور پیغام درج کیا جارہا ہے:
Dear Friend Hamidullah Hamid, Heartiest congratulations and best wishes to you and your entire team on the occasion of the inauguration of International Centre for Peace at Apna Ghar, Beerwa on 5 June 2016.The Centre is dedicated for the development of peace and spirituality. (Pramil Kr Bharat, National Convener, Tyagarchana Shanti Mission)
9۔ فیس بک اور دیگر ویب سائٹس پر موجود صدر اسلامی مرکز کی تقاریر اور آرٹیکلس وغیرہ، پڑھنے کے بعد قارئین اپنے تاثر کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ ذیل میں ان میں سے کچھ نقل کیے جاتے ہیں: • آپ کی باتیں بڑی حوصلہ افزا، حقیقت پر مبنی اور پر امید ہیں۔ اس نا امیدی کے دور میں ایسی فضا قائم کرنا از حد ضروری ہے۔ اللہ خوب جزادے۔ (حمزہ نعمانی، سعودی عرب) • جنوری 2016 کا الرسالہ بہت عمدہ ہے، اور داعی کی تربیت کے لیے ایک انمول خزانہ ہے۔ میرے خیال میں اسلامی مشن کے ہر ایک داعی کو اپنے اندر وہ تمام اوصاف ڈیولپ کرنے ہوں گے جن کا آپ نے تذکرہ کیا ہے۔ بہت بہت شکریہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں عظیم بھلائی عطا فرمائے۔ (طاہر سعید، پنجاب، پاکستان) • اللہ اکبر، اتنی خوبصورتی ، ایک چیز کو سمجھانے میں آج تک نہیں دیکھی۔ (عمران خان، اسلام آباد) • میں الرسالہ کو پچیس سال سے پڑھتا ہوں۔ بہت اچھا اور ایک نئی سوچ و فکر کا یہ ماہنامہ ہے۔ ملت اسلامیہ کو صبر و تحمل سے کام لینے کی دعوت دیتا ہے۔ اس میگزین کو اپنے مطالعہ میں ضرور رکھنا چاہیے ۔ (مولانا اظہار حسن ندوی، مقیم حال قطر)۔
• I am a great admirer of Maulana Wahiduddin(b. 1925). Although he had a Muslim religious education, he was always secular, and preached brotherhood between all communities. He is truly a great man. I have met him on a few occasions. In 1992, when the atmosphere was highly charged throughout India due to the Babri Mosque incident, he felt the necessity to convince people of the
‹ Previous page Next page › Contents of August 2016 All issues