خبر نامه اسلامی مرکز 240
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۶، صفحہ ۴۷
آئی ایس " نامی کتاب کے اجراء کے ایک پروگرام میں صدر اسلامی مرکز کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی ۔ یہ کتاب عورتوں کی ایک آرگنائزیشن وائز (WISE) نے کمیونٹی گائیڈ کے طور پر تیار کی ہے۔ یہ پروگرام یو این او (UNO) پلازہ میں منعقد ہوا تھا۔ اس پروگرام میں مختلف مذاہب کے 100 سے زائد لوگوں نے، خاص طور پر عیسائی اور یہودی حضرات، نے شرکت کی۔ ان تمام لوگوں کو "ایج آف پیس" بطور تحفہ دی گئی۔ خوشی کی بات یہ ہے اس تقسیم کے عمل میں دو آرگنائزیشن نے تعاون پیش کیا۔ بہت سے لوگوں نے اس کتاب کو زیادہ تعداد میں حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
14 - قارئین الرسالہ حلقہ ناگپور و کامٹی کے ایک ممبر محمد اکرم صاحب نے اپنا ایک واقعہ بتایا جو کہ بہت حوصلہ افزا ہے۔ موصوف نے بتایا کہ حال ہی میں وہ ممبئی سے لوٹ رہے تھے۔ دوران سفر وہ صدر اسلامی مرکز کے تحریر کردہ کتابچہ جیون کا ایڈیشن (ہندی) پڑھنے لگے۔ ایک صاحب بڑی دیر سے انہیں دیکھ رہے تھے۔ کچھ دیر بعد مذکورہ صاحب نے اکرم صاحب سے کتابچہ مانگا اور اس کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنے موبائل پر اس کا فوٹو لینے لگے۔ اکرم صاحب نے کہا آپ یہ کیا کر رہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس میں بہت ہی عمدہ باتیں لکھی ہوئی ہیں، میں نے اپنی پچاس سالہ زندگی میں ایسی باتیں نہیں پڑھیں ۔ میں ۱۳ اسکولوں کا مینیجنگ ڈائرکٹر ہوں اور میرے انڈر میں سیکڑوں ٹیچرس ہیں۔ میں اس میں لکھی ہوئی باتیں انھیں بتاؤں گا۔ اکرم صاحب نے انھیں مذکورہ کتاب کے علاوہ ہندی ترجمہ قرآن بھی پیش کیا۔
15 - ڈاکٹر اے کیوسوداگر (دھارواڑ، کرناٹک ) نے ائی ٹی وی اردو پرسی پی ایس سہارن پور کے ذریعہ ترجمہ قرآن اور دوسرے پیس لٹریچر کو تقسیم کرتے ہوئے دیکھا تو اپنے وطن سے سہارن پور آئے تاکہ وہ سی پی ایس کے طریق کار کو جان سکیں ۔ اس موقع پر ان کو ایج آف اسلام، اسپرٹ آف اسلام اور ترجمہ قرآن، وغیرہ کرناٹک میں تقسیم کرنے کے لئے دیے گیے ۔ انھوں نے ڈاکٹر محمد اسلم کو کرناٹک آنے کی دعوت دی ۔ یقینی طور پر دعوت اور امن کے قیام میں کافی معاون ہوگا۔
16 - صدر اسلامی مرکز کے مضامین مختلف نیوزپیپرس اور میگزین میں آتے رہتے ہیں۔ جن کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ذیل میں ایک تاثر نقل کیا جاتا ہے جودی ٹائمس آف انڈیا کے آن لائن اسپرچول میگزین دی اسپیکنگ ٹری میں ایک صاحب نے لکھا:
It is very good to read Maulana Wahiduddin Khan's articles on the true teachings of Islam in The Times of India, (Mr. Mindian)
17 - اس کے علاوہ واٹس ایپ (9999944119) سے روزانہ صدر اسلامی مرکز کی مختصر تقریر، انگریزی تفسیر اور مضامین بھیجے جاتے ہیں۔ اس پر ایک صاحب نے اپنا تاثر نقل کیا ہے: جب سے میں آپ سے جڑا ہوں، میری طرز زندگی تبدیل ہونے لگی ہے شکریہ ( جاوید اقبال)
‹ Previous page Next page › Contents of January 2016 All issues