خبر نامه اسلامی مرکز 240
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۶، صفحہ ۴۶
7 - چند فلسطینی نوجوان مسجد اقصی اور اس کے اطراف میں سیاحوں اور نان مسلموں کے درمیان صدر اسلامی مرکز کا انگلش ترجمہ قرآن اور وہاٹ از اسلام، تقسیم کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ خبر دی ہے کہ وہاٹ از اسلام‘‘ کو اسرائیل کے یہود بہت پسند کرتے ہیں۔ اور انھوں نے از خود اس کتاب کا عبرانی زبان میں ترجمہ کیا ہے اور لوگوں کو دینے کے لیے انھوں نے اسے طبع کروایا ہے۔
8 - ناگپور کا ممبئی الرسالہ ٹیم کے ممبران نے ناگپور کے انگریزی روزنامہ دی ہتوادا کے ایڈیٹر جناب وجے پھانصلکار (Vijay Phansilkar) سے ملاقات کی اور ان کو انگلش ترجمہ قرآن اور دوسری مولانا کی کتابیں پیش کیں۔ ایڈیٹر موصوف نے ان کو بے حد مسرت اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں مولانا کا بہت احترام کرتا ہوں، اور ان سے ممبئی میں ایک بار مل چکا ہوں۔
9 - پونا بک فیر 15، 10 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک منعقد ہوا۔ اس میں پوناسی پی ایس ٹیم کے عبد الصمد صاحب نے ممبئی سی پی ایس ٹیم کے تعاون سے ایک بک اسٹال لگایا۔ اس مناسبت سے یہاں تشریف لانے والے وزیرس اور اسٹال مالکان کے درمیان دعوہ لٹریچر تقسیم کئے۔ ممبئی ٹیم سے ڈاکٹر جنید، اجمل خان صاحب، فاروق فیصل صاحب نے اس بک فیر میں شرکت کی۔ یہاں بہت سارے ایسے لوگوں سے ملاقات ہوئی جو صدر اسلامی مرکز کو آن لائن انگلش ڈیلی دی اسپیکینگ ٹری کے حوالے سے جانتے ہیں۔ جیسے کمل کو ٹھاری صاحب، وغیرہ یہ لوگ صدر اسلامی مرکز کی تحریروں کو پڑھتے ہیں، اور اپنے متعارفین کے درمیان پھیلاتے ہیں۔
10 - آرین ٹی وی نیوز چینل نے 13 اکتوبر 2015 کی شام 8 بجے یونی فارم سول کوڈ‘ پر ایک لائیو ڈسکسشن (live discussion) کا پروگرام منعقد کیا۔ اس میں انھوں نے اسلام کے نمائندے کے طور پر سی پی ایس بہار و جھارکھنڈ کے صدر جناب دانیال صاحب کو مدعو کیا تھا۔ پروگرام کے بعد تمام لوگوں کے درمیان ترجمہ قرآن، وہاٹ از اسلام اور دوسرے دعوتی لٹریچر تقسیم کئے گئے۔
11 - گورنمنٹ ڈگری کالج، پونچھ، میں سرسید ڈے کے موقع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں حج، سیاست دان، پروفیسرس، اساتذہ، سوشل ورکرز، اسکالرز اور کالج کے طلباء وغیرہ شامل ہوئے تھے۔ اس موقع پر سی پی ایس (جموں) کی جانب سے تمام لوگوں کوڈی ایچ آف پیس، اسپورٹ آف اسلام، انڈین مسلم، اور صدر اسلامی مرکز کا ایک مضمون سرسید فارمولا‘ اور دوسری کتابیں بطور تحفہ دیا گیا۔
12 - ٹورانٹو (کناڈا) سے ملنے والی خبر کے مطابق، انسٹی ٹیوٹ آف دی لنگویج آف دی قرآن، ٹورانٹو نے صدر اسلامی مرکز کے انگلش ترجمہ قرآن کو اپنے دعوہ پیک میں شامل کیا ہے جو کہ کناڈا میں لوگوں کے درمیان بڑے پیمانے پر تقسیم کیا جائے گا۔
13 - سی پی ایس امریکہ کے ڈاکٹر وقار عالم اور خواجہ کلیم الدین صاحبان نے ایک کتاب اسلام نائٹ آئی ایس
‹ Previous page Next page › Contents of January 2016 All issues