Al-Risala · October 2016 · page 48

توسط اور اعتدال

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۶، صفحہ ۴۸

تھا۔ چینی سی پی ایس ٹیم کے ممبران نے جناب اقبال عمری کی سربراہی میں اس میں شرکت کی اور صدر اسلامی مرکز کا ترجمہ قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر اہم شخصیات کے درمیان تقسیم کئے۔ جن لوگوں نے شرکت کی ان میں چند قابل ذکر نام یہ ہیں سری متھ کماراسوامی تمھیرن سوامی جی (دھام پور مٹھ)، مسٹر جونچی فوکا ویسرچ/ ایوائزر کلچر اینڈ انفارمیشن فیئرس، کنسولیٹ جنرل آف جاپان ان چینی، مس پورن پیپول سکندھا ونیجا، ساؤتھ کورین کونسلیٹ ان چینی، مسٹر فلورنٹ چالس پر یرا (کلیکنر ٹی وی)، وغیرہ۔ سبھی حضرات نے بہت ہی خوشی اور شکریہ کے ساتھ قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر کو قبول کیا۔

12۔ دعوت بذریعہ تالیف قلب: جولائی 2016 کے مہینے میں سی پی ایس سہارن پور کے ڈاکٹر محمد اسلم خان نے کانوڑیوں کے لیے فری علاج کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔ اس کے تحت انھوں نے جہاں ایک طرف جسمانی علاج کیا، وہیں روحانی علاج کے لیے ان کے درمیان ترجمہ قرآن، اسپُرٹ آف اسلام اور ستیک کی کھوج وغیرہ دعوتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ اس کام میں ان کے ساتھ ضلع امن و تحفظ کمیٹی کے صدرڈاکٹر وائی ایل دھیر، کانوڑی سنگھ کے ممبر جناب جے ویر رانا، وغیرہ موجود تھے۔

13۔ جیون سنجیو نی انسٹی ٹیوٹ سانگلی مہاراشٹر، ایک NGO ہے جو بچوں کی شخصیت کے ارتقاء کے لیے مختلف اسکولوں میں سیمینار کا انعقاد کرتی ہے۔ اس سلسلے میں اس NGO کے پروجیکٹ آفیسر اعجاز شیخ صاحب اور مراٹھی دور درشن کے نیوز ریڈر، جیش دیشمکھ صاحب نے 30 جولائی 2016 کو ایم ایم ربانی جونیئر کالج کامٹی کا دورہ کیا۔ اس دورہ کا مقصد بچوں میں مثبت سوچ پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر کالج کے جو نیئر ٹیچر اور ناگپور وکامٹی الرساله ٹیم کے ممبر، ساجد احمد خان صاحب نے مراٹھی قرآن اور The Age of Peace ان دونوں صاحبان کو یہ کہہ کر پیش کیا کہ مثبت سوچ پیدا کرنے کے لئے مولانا وحید الدین خان صاحب، دہلی کا لٹریچر آپ کے لیے بہت کار آمد ثابت ہوگا ۔ “ ان دونوں صاحبان نے اسے انتہائی خوشی سے قبول کیا۔ جیش دیشمکھ صاحب نے کہا کہ ”آج آپ نے ایسی کتابیں دی ہیں جس سے بہتر تحفہ کسی نے نہیں دیا۔ یہ خدا کی مرضی تھی کہ ہم یہاں آئیں اور اس کے پیغام کو حاصل کریں۔ “ 14۔ سی پی ایس سہارن پور کے جناب اسلم خاں کو سہارنپور ضلع انتظامیہ نے اعزاز سے نوازا۔ یہ اعزاز ان کو ضلع میں امن سکون قائم رکھنے میں تعاون کے اعتراف میں دیا گیا۔ اس موقع پر امن اور قومی بھائی چارے کے قیام میں سی پی ایس کی کاوشوں کا اعتراف کیا گیا۔

پونا (مہاراشٹر) میں ماہ نامہ الرسالہ اور مطبوعات الرساله کے لیے رابطہ قائم فرمائیں: Abdus Samad Shaikh Fitwell Seat Centre, 1050-Raviwar Peth, Pune Cell Mob. 096650509036

‹ Previous page Next page › Contents of October 2016 All issues

Printed page