توسط اور اعتدال
الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۶، صفحہ ۴۷
4۔ دبئی میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل عمیر نے صدر اسلامی مرکز کے انگلش ترجمہ قرآن کی 130 کاپیاں حاصل کیں تا کہ وہ انھیں اپنے ہوٹل کے کمروں میں آنے والے کسٹمرس کے لیے رکھ سکیں۔
5۔ گیا سے ملنے والی خبر کے مطابق، گیا میں جناب عظیم الدین ضیفی اور مختار احمد اور مجاہد حسین وغیرہ برادران وطن اور آنے والے سیاحوں کے درمیان دعوتی کام کر رہے ہیں۔ یہ مختلف مقامات پر جا کر ان کو ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر دیتے ہیں۔ جسے تمام لوگ خوشی سے قبول کرتے ہیں۔
6۔ چنئی کے لوئلا کالج میں انٹر نیشنل برادر ہڈ پر ایک پروگرام کیا گیا۔ یہ پروگرام 3 جون 2016 کو ہوا تھا۔ اس میں چنئی ٹیم کی طرف سے مولانا اقبال احمد عمری اور مولانا اسرار الحسن عمری نے شرکت کی اور شرکاء پروگرام کے درمیان انگریزی ترجمہ قرآن اور پیں لٹریچر تقسیم کیا۔
7۔ پاکستان میں الرسالہ مشن کا کام اب منظم انداز میں ہونے لگا ہے۔ اسی کے تحت 25 جون 2016 کو صدر اسلامی مرکز نے پاکستان میں موجود سی پی ایس کے ممبران سے آن لائن خطاب کیا۔ اس خطاب کا عنوان تھا ’پرسنالٹی ڈیولپمنٹ‘۔ پاکستان میں موجود الرسالہ مشن سے وابستہ افراد نے اس خطاب کو سنا اور پسند کیا۔ 8۔ 26 جون 2016 کو روزنامہ دینک جاگرن (ہندی) اور روزنامہ انقلاب (اردو) کے اشتراک سے پیں ہال (سی پی ایس، سہارن پور) میں ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں کیبنٹ منسٹر (یوپی حکومت) جناب سنجے گرگ، سابق وزراء، ایڈیشنل کمشنر، اے ڈی ایم ای اے، ڈی ایم ایف، شہر قاضی مسٹر ندیم، مولانا شاہد مظاہری صاحب (مظاہر العلوم) اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سماجی لیڈران نے بھی شرکت کی۔ مغرب کی نماز کے بعد الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن ’اسپرٹ آف اسلام‘، ریلیٹی آف لائف، آخری سفر اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت (ہندی) شرکاء کے درمیان اسپر پھول گفٹ کے طور پر تقسیم کی گئیں۔ 9۔ یکم جولائی تا 10 جولائی 2016 کو مرکزی حکومت کے شعبہ نیویلی لیچینیٹ کارپوریشن لمیٹڈ (the Neyveli lignite corporation Ltd) کے تحت انیسویں کتاب میلے کا انعقاد ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس چنئی (Chennai Goodword Books) نے شرکت کی۔ گڈورڈ کے اسٹال پر کافی تعداد میں لوگ آئے اور دوسری کتابوں کے علاوہ بڑی تعداد میں دعوتی لٹریچر حاصل کیا۔
10۔ 11 جولائی 2016 کو گاندھی گلوبل فیملی (نئی دہلی) نے صدر اسلامی مرکز کو مہاتما گاندھی سیوا میڈل سے نوازا۔ یہ میڈل صدر اسلامی مرکز کو ان کی قیام گاہ (نظام الدین ویسٹ، نئی دہلی) میں عالمی سطح پر امن کے فروغ میں ان کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز دنیا کے کئی رہنماؤں بشمول دلائی لاما کو بھی دیا جا چکا ہے۔ آخر میں وفد کے تمام لوگوں کو انگریزی ترجمہ قرآن اور پیں لٹریچر دیا گیا۔
11۔ 15، 18 اور 21 جولائی کو چنئی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام مدراس یونیورسٹی میں
‹ Previous page Next page › Contents of October 2016 All issues