Al-Risala · November 2016 · page 10

Personality is changelessness in change.

الرسالہ، نومبر ۲۰۱۶، صفحہ ۱۰

اسی طرح مطالعہ بتاتا ہے کہ ہر انسان اپنے اندر لامحدود خواہشن رکھتا ہے۔ اسی کے ساتھ ہر انسان کے اندر لامحدود صلاحیتیں پائی جاتی ہیں جن کو استعمال کرکے وہ لامحدود حد تک اپنی خواہشوں کی تکمیل کرے، مگر ہر انسان کا یہ انجام ہوتا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا صرف اتنا استعمال کر پاتا ہے جو اس کو موت سے پہلے کی محدود دنیا میں کچھ وقتی راحت دے سکے۔ مگر آخر کار ہر انسان کا یہ انجام ہوتا ہے کہ وہ اپنی ان تمام صلاحیتوں کو لیے ہوئے موت کے بعد والی ابدی دنیا میں داخل ہو جاتا ہے جہاں وہ ابدی طور پر بے راحت زندگی گزارے، کیوں کہ اُس نے اس دوسرے دور حیات کے لیے اپنی صلاحیتوں کو استعمال ہی نہیں کیا تھا۔

ایسی حالت میں انسان کے لیے حقیقت پسندانہ طریقہ یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کی منصوبہ بندی اس طرح کرے کہ اس کی فطری صلاحیتیں بھر پور طور پر اس کے ابدی مستقبل کی تعمیر میں استعمال ہوں ۔ وہ اپنے امکانات (potentials) کو سمجھے اور اُن کو اس طرح استعمال کرے کہ وہ اپنے ابدی دور حیات میں ان کا مفید نتیجہ پاسکے ۔ وہ اپنے آپ کو اس بُرے انجام سے بچائے کہ آخر میں اس کے پاس صرف یہ کہنے کے لیے باقی رہے کہ میں اپنے امکانات کو استعمال کرنے سے محروم رہا: I was a case of missed opportunities. انسان کے لیے حقیقت پر مبنی منصوبہ بندی یہ ہے کہ وہ موت سے پہلے کے دور حیات میں مادی چیزوں کے معاملے میں صرف ضرورت (need) پر قناعت کرے، اور اپنے وقت اور اپنی صلاحیت کا بیشتر حصہ اس پر خرچ کرے کہ وہ موت کے بعد کی زندگی میں ایک مُطَہَّر شخصیت (purified personality) کے ساتھ داخل ہو۔ تاکہ اس کو ابدی دور حیات کی معیاری دنیا (perfect world) میں عزت اور راحت کی مطلوب زندگی مل سکے۔

مطالعہ بتاتا ہے کہ موت سے پہلے کے دور حیات اور موت کے بعد کے دور حیات دونوں میں کامیابی کا اصول صرف ایک ہے، اور وہ ہے اپنے آپ کو تیار شخصیت (prepared personality) بنانا۔ مادی معنوں میں تیار شخصیت موت سے پہلے کے دور حیات میں ترقی کا ذریعہ بنتی ہے، اور

‹ Previous page Next page › Contents of November 2016 All issues

Printed page