Al-Risala · November 2016 · page 46

اپنی نمازِ جنازه

الرسالہ، نومبر ۲۰۱۶، صفحہ ۴۶

خبرنامہ اسلامی مرکز — 246

1۔ صدر اسلامی مرکز کا ترجمہ قرآن (انگلش) امریکا میں بہت بڑے پیمانے پر لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ یہ کام جناب کلیم الدین صاحب کی نگرانی میں انجام پا رہا ہے، اور لوگوں کی جانب سے اس کا بہت اچھا رزلٹ مل رہا ہے۔ کلیم صاحب لکھتے ہیں کہ لوگوں کی جانب سے ہمیں دو طرح کے رسپانس ملتے ہیں۔ ایک یہ کہ وہ قرآن پڑھتے ہیں اور جو سوالات ان کے ذہن میں پیدا ہوتے وہ ہم سے پوچھتے ہیں، اور مثبت تبصرہ بھی کرتے ہیں۔ دوسرا یہ کہ کچھ لوگ باقاعدہ قرآن کے ڈسٹریبیوٹر بن جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کام کو اور آگے بڑھائے۔ (آمین) 2۔ قارئین الرسالہ حلقہ ناگپور و کامٹی کی ماہانہ میٹنگ بروز اتوار، مورخہ 17 اگست 2016، ساجد احمد خان صاحب (کامٹی) کے مکان پر ہوئی۔ میٹنگ میں یہ امور طے پائے کہ اطراف کے قارئین الرسالہ سے رابطہ قائم کر کے ان کو دعوہی کام کی ترغیب دی جائے۔ تعلیم یافتہ حضرات سے ملاقات کر کے ان کو الرسالہ (اردو اور انگریزی) کا قاری بنانے کی کوشش کی جائے۔ نیز صدر اسلامی مرکز سے براہ راست تربیت کے لیے دہلی کا ایک سفر ہونا چاہیے۔

3۔ ڈی ایم سہارن پور مسٹر پون کمار (آئی اے ایس) کا ٹرانسفر لکھنؤ ہو گیا ہے۔ وہ ہندستان کے پہلے ایسے ڈی ایم ہیں جنھوں نے صدر اسلامی مرکز کی تمام ہندی انگلش کتابوں کو پڑھا ہے۔ وہ خود بھی ایک رائٹر ہیں۔ وہ مولانا کو امید سٹڈ آف پیس مانتے ہیں۔ ان کے لئے منعقد الوداعیہ تقریب میں سی پی ایس ٹیم نے ان کو صدر اسلامی مرکز کی ایک انگلش کتاب 'انڈین مسلمس' پیش کی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مسٹر پون کمار لکھنؤ میں بھی دعوہ ورک کرتے رہیں گے۔ نیز ان کی بیوی مس انجو سنگھ (پی سی ایس) جو کہ پیس مشن سے جڑی ہوئی ہیں، وہ بھی لکھنؤ میں دعوت ورک کرتی رہیں گی۔ ایک دوسری اچھی خبر یہ ہے کہ ڈاکٹر آر آر اگروال جو کہ قرآن اور گاڈ آرائز بڑی تعداد میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی (رامپور) میں تقسیم کرتے رہے ہیں، گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن، انبالہ کے ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔ وہ وہاں بھی مسلسل قرآن اور دوسری تقسیم کر رہے ہیں، نہ صرف طلبہ کے درمیان بلکہ مہمانوں اور اسٹاف کے درمیان بھی۔ (ڈاکٹر محمد اسلم خان)

4 - Last week a 22 year old boy passed away in an accident. On his funeral many white families came to the mosque. I made 25 sets containing a copy of the English translation of the Quran, The Reality of Life, Islam in Brief and Muhammad the Ideal Character. I gave the gifts to the guests, saying that this was a gift for them. Alhamdulillah, everyone took it happily. (Gulzeba Ahmad, Maryland, US)

5۔ بعد سلام عرض ہے کہ الرسالہ کافی پسند آ رہا ہے۔ میں رمضان شریف میں روزانہ افطار سے قبل آپ کے

‹ Previous page Next page › Contents of November 2016 All issues

Printed page