Al-Risala · February 2016 · page 48

امیج بلڈنگ

الرسالہ، فروری ۲۰۱۶، صفحہ ۴۸

طرح کے مزید لوگوں کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ صدر اسلامی مرکز نے ایک پینل ڈسکشن میں حصہ لیا، جس میں خطاب کے بعد سوال وجواب کا سیشن ہوا۔ لوگوں نے صدر اسلامی مرکز کی تقریر کو بہت زیادہ پسند کیا۔ دورانِ پروگرام تمام لوگوں کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔ پاکستان: سی پی ایس پاکستان نے کراچی انٹرنیشنل بک فیئر (2015) میں شرکت کی اور وہاں ایک اسٹال لگایا۔ بک فیئر میں آنے والے لوگوں نے صدر اسلامی مرکز کی کتابوں میں گہری دلچسپی دکھائی، خاص طور پر دی ایج آف پیس (The Age of Peace)، پرافت آف پیس (The Prophet of Peace) کو لوگوں نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں کے درمیان دعوتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ تقسیم کار: سی پی ایس ممبئی نے اپنی حالیہ ماہانہ میٹنگ میں ممبئی کو تین ڈویژن میں تقسیم کیا ہے ممبئی ویسٹ، ممبئی سنٹرل اور نوی ممبئی۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ آسانی کے ساتھ صدر اسلامی مرکز کی کتابیں (دی ایج آف پیس، پرافت آف پیس، وغیرہ) پمفلچوٹس میں زیادہ سے زیادہ پہنچائی جائیں۔ لہذا تینوں گروپ کے ممبران نے الگ الگ لوگوں کے درمیان کام کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔

تاثرات: الرسالہ مشن اب انٹرنیشنل پیمانے پر پھیل رہا ہے۔ ذیل میں ایک خط نقل کیا جا رہا ہے جو فلپائن سے پروفیسرمس بلنڈا نے لکھا ہے۔ واضح ہو کہ پروفیسر موصوفہ صدر اسلامی مرکز کے مشن کو بہت پسند کرتی ہیں اور صدر اسلامی مرکز کی کئی کتابوں پر تبصرہ بھی لکھ چکی ہیں:

Dear Rajat, I am glad to let you know that I included Maulana Wahiduddin Khan in the talk I gave this morning to secondary and elementary school social studies teachers about peace education as transformative education. I do appreciate the fact that you have sent us a lot of copies of The Age of Peace. Henry distributed them to Muslim friends he knows and they do appreciate the book a lot. One copy was also given to his former mentor in philosophy, a Christian man, and he did express his appreciation of the book, saying that he came to know more about Islam through the book It is wonderful to fulfill the calling of working for peace through education, in line with the goals of the Center for Peace and Spirituality. (Belinda F. Espiritu, University of the Philippines)

‹ Previous page Next page › Contents of February 2016 All issues

Printed page