امیج بلڈنگ
الرسالہ، فروری ۲۰۱۶، صفحہ ۴۷
ہے۔ ذیل میں اس کی کچھ مثالیں ملاحظہ ہوں:
• 15-19 اکتوبر 2015 کو سالٹ لیک سٹی (یوٹاہ، امریکا) میں ورلڈ مذہبی پارلیمنٹ نے کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس میں سی پی ایس انٹرنیشنل (یوایس اے) نے کتابوں کا ایک اسٹال لگایا اور شرکاء کے درمیان تقریباً ایک ہزار انگلش ترجمہ قرآن اور اوپنج آف پیس تقسیم کیا۔ یہ نہایت انوکھا تجربہ تھا۔ ہر شخص حق کا متلاشی تھا۔ اور ہر شخص نے نہایت خوشی اور شکریہ کے ساتھ اس تحفہ کو قبول کیا۔
• 28-30 نومبر 2015 کو نئی دہلی میں ٹائمس لٹریری فیسٹول منعقد ہوا۔ اس میں سی پی ایس ممبر مس ماریہ خان نے ماڈرن انڈیاز سرچ فار اسپرچوئلٹی پر انگریزی زبان میں ایک خطاب کیا۔ اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی تھا۔ تمام سامعین نے اس تقریر کو پسند کیا۔ اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے سی پی ایس ٹیم کے ممبران نے مقررین اور سامعین کے درمیان ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر تقسیم کیے۔ یہ پروگرام انڈیا کے مشہور انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا نے آرگنائز کیا تھا۔
• 5 نومبر 2015 کو چنمیا مشن نے اپنے فاؤنڈر سوامی چنمیا نندا کے صدی جشن ولادت کے موقع پر ایک پروگرام نئی دہلی کے سری فورٹ میں کیا۔ اس پروگرام میں مختلف مذاہب وفکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی عزت افزائی کی گئی تھی، جن میں سے ایک صدر اسلامی مرکز تھے۔ اس موقع پرسی پی ایس ممبران نے مختلف مذاہب کے مذہبی و سیاسی رہنماؤں کو انگلش ترجمہ قرآن اور صدر اسلامی مرکز کے دعوتی لٹریچر دیے، جسے تمام لوگوں نے خوشی اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔
• 22 نومبر 2015 کو صدر اسلامی مرکز نے انڈیا میں یہود کے مذہبی رہنما رِبائی مالیکر(Ezekiel (Ezekiel Isaac Malekar) کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی۔ یہاں دو لہے کو بطور تحفہ تذکیر القرآن انگلش، فیملی لائف اور دوسری کتابیں دی گئیں۔ اس کے علاوہ شادی میں شریک ہونے والے لوگوں کے درمیان انگریزی ترجمہ قرآن تقسیم کیا گیا۔ • 24-27 نومبر 2015 کو میسور میڈیکل کالج کی طرف سے میڈیکل وسوشل سائنس پر پہلی انٹرنیشنل کانفرنس سینیٹ بھون، یوایم او، میں منعقد کی گئی۔ سنٹر فار پیس، بنگلور نے اس پروگرام میں شرکت کی اور قرآن، اسپرٹ آف اسلام کے علاوہ دوسرے دعوتی لٹریچر شرکاء کے درمیان تقسیم کیے۔
• 5-6 نومبر 2015 کو کلکتہ کے پارک گلیکسی میں فیشن لائف اسٹائل فیسٹیوٹی کا انعقاد ہوا تھا۔ اس میں کلکتہ سی پی ایس ٹیم نے شرکت کی اور شرکاء سے انٹرایکشن کرکے ان کو دعوتی لٹریچر پیش کیا۔ • 17 نومبر 2015 کو امیریکن ایمبسی اور وویكا نندا فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے نئی دہلی میں کاؤنٹرنگ ایکسٹر مرم کے موضوع پر ایک پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے انڈیا میں امریکی سفیر مسٹر رچرڈ ورما، اسلامی مرکز کے نائب صدر ڈاکٹر ثانی اثنین کا ذکر کیا، اور کہا کہ ہمارے سماج کو اس
‹ Previous page Next page › Contents of February 2016 All issues