خبرنامه اسلامی مرکز 249
الرسالہ، مارچ ۲۰۱۷، صفحہ ۴۸
نے اس سے استفادہ کیا۔ رانچور ٹیم نے حیدر آباد اور کرناٹک ٹیم کے تعاون سے اپنا اسٹال لگایا۔ اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہمارے اسٹال پر آئی اور پی ایس مشن میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ • کوچی (کیرالا) کے ایرنا کولم گراؤنڈ میں 11–2 دسمبر 2016 کو انٹر نیشنل بک فیسٹ منعقد ہوا۔ اس میں مسٹر شبیر علی نے اپنا اسٹال لگایا۔ لوگ کافی تعداد میں اسٹال پر آئے ، اور ترجمہ قرآن کے علاوہ دیگر کتابیں حاصل کیں ۔
• سی پی ایس (پاکستان) نے کراچی بک فیئر(19-15دسمبر (19–15 دسمبر 2016) میں اپنا اسٹال لگایا۔ اس میں زائرین کی کافی تعداد آئی۔ انھوں نے الرسالہ اور اسپرٹ آف اسلام کے علاوہ صدر اسلامی مرکز کے ترجمہ قرآن اور دیگر لٹریچر کو حاصل کیا۔ کافی تعداد میں لوگوں نے الرسالہ کو سبسکرائب کیا۔ یہ بک فیئر کراچی ایکسپو سینٹر میں لگا تھا۔
• 15 تا 25 دسمبر 2016 کو حیدر آباد میں کتاب میلے کا انعقاد ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس نے حصہ لیا۔ لوگ کافی تعداد میں اسٹال پر آئے ، اور قرآن کے ترجمے (ہندی ، انگلش ، اردو، تلگو) اور دیگر لٹریچر حاصل کیا۔ • 17–25 دسمبر 2016 کو بھیونڈی (مہاراشٹر) میں اردو کتاب میلے کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس میں الرسالہ قارئین کی جانب سے 6 اسٹال بک کیے گئے تھے۔ دو اسٹال گڈ ورڈ بکس کے تھے۔ سی پی ایس کی ممبئی ٹیم نے بھی اس میں شرکت کی۔ اس شرکت کا مقصد الرسالہ ریڈر اور دعوتی کام میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو تلاش کرنا تھا۔ یہاں ایک صاحب ، مسٹر خورشید سے ملاقات ہوئی۔ وہ الرسالہ کے پرانے نسخے تلاش کر رہے تھے۔ ان سے الرسالہ مشن کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ میں مولانا کو بہت زیادہ پسند کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں ترجمہ قرآن حاصل کیا۔ صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی تقریباً ساری کتابیں فروخت ہو گئیں۔
• کولکاتا کے حاجی محسن اسکوائر میں مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے اردو کتاب میلہ (22-13 جنوری 2017) کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر سی پی ایس (کولکاتا) نے اپنا اسٹال لگایا۔ یہاں بھی کافی اچھا رسپانس رہا۔ • دہلی ورلڈ بک فیر (7 تا 15 جنوری 2017) میں سی پی ایس دہلی کی ٹیم نے تمام آنے والوں کے درمیان ترجمہ قرآن اور پیس لٹریچر تقسیم کیا۔ یہاں سی پی ایس کے رجسٹر میں لوگوں نے اپنے اپنے تاثرات لکھے۔ مثلاً مس منجو نے لکھا کہ میں نے گزشتہ سال قرآن تقسیم کے بارے میں سنا تھا ، اس وقت سے میں انتظار کر رہی تھی ، آج جیسے ہی شروع ہوا ، میں فوراً قرآن لینے کے لیے آگئی۔ یہاں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے قرآن حاصل کیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 2017 All issues