Al-Risala · March 2017 · page 47

خبرنامه اسلامی مرکز 249

الرسالہ، مارچ ۲۰۱۷، صفحہ ۴۷

5- قارئین الرسالہ حلقہ ناگپور و کامٹی کی ماہانہ میٹنگ بروز اتوار، مورخہ 4 دسمبر 2016، مسجد امان اللہ سیٹھ، مومن پورہ ناگپور میں ہوئی جس میں 8 افراد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ایک نئے ممبر سید راشد صاحب نے بھی شرکت کی۔ موصوف اورنگ آباد CPS کے فعال ممبر ہیں۔ فی الحال ملازمت کی وجہ سے ناگپور میں مقیم ہیں۔ الرسالہ مشن کے تعلق سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ”میں پہلے ملک کی ایک بڑی جماعت سے جڑا ہوا تھا۔ اس وقت میرے ذہن میں دوسروں کے خلاف نفرت اور شکایات بھری ہوئی تھیں۔ لیکن جب میں نے مولانا وحید الدین خان صاحب کو پڑھا تو یہ ساری منفی باتیں میرے ذہن سے نکل گئیں۔ اب میری سوچ مکمل طور پر ایک پازیٹو سوچ بن گئی ہے“۔ اس کے علاوہ اس میٹنگ میں دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 6- سویڈن کے مسٹر متھیا (Mattias Dahlkvist) صدر اسلامی مرکز کے فکر پر سویڈن کی امیا یونیورسٹی (Umeå University) سے ریسرچ کر رہے ہیں۔ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وہ دہلی آئے اور تقریباً ایک ہفتہ دہلی میں ان کا قیام رہا۔ اس دوران انھوں نے صدر اسلامی مرکز سے کئی ملاقاتیں کیں اور اپنی ریسرچ کے لئے ان سے استفادہ کیا۔

7- دورِ جدید کا ایک ظاہر ہ بک فیئر بھی ہے۔ اس کے تحت مختلف مقامات پر بک فیئر لگائے جاتے ہیں۔ جہاں بڑی تعداد میں علم دوست حضرات آکر اپنی پسند کی کتابیں حاصل کرتے ہیں۔ سی پی ایس کی نیشنل وانٹرنیشنل ٹیموں نے اور گڈ ورڈ بکس نے ابھی حال میں مختلف بک فیئرز میں اپنے اسٹال لگائے تھے۔ ذیل میں ان کا ذکر کیا جاتا ہے : ● 17 تا 18 نومبر 2016 ، کشن گنج، بہار کے معروف انسان اسکول کے گولڈن جبلی کے موقع پر دوروزہ سیما نچل انٹرنیشنل لٹریچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا تھا۔ موقع کی مناسبت سے گڈ ورڈ بکس (ڈسٹری بیوٹر) کشن گنج نے یہاں بک اسٹال لگایا۔ جس میں کثیر تعداد میں مرد، بچے اور خواتین نے بڑی دلچسپی کے ساتھ کتابوں کی خریداری کی۔ اس کے علاوہ CPG ٹیم (بہادر گنج) کی طرف سے نان مسلم بھائیوں اور بہنوں کو ہندی ترجمہ قرآن کے علاوہ خدا کی شرسٹی نر مان یوجنا اور Creation Plan of God جیسے دعوہی لٹریچر دیے گیے جسے انھوں نے نہایت خوشی اور احترام کے ساتھ قبول کیا۔

● دوحہ (قطر) میں ایک عالمی بک فیئر کا انعقاد 30 نومبر تا 10 دسمبر ہوا۔ اور جدہ بک فیئر 15 دسمبر تا 25 دسمبر 2016 کا انعقادہوا۔ گڈورڈ بکس کی طرف سے دوحہ بک فیئر کا انتظام یعقوب عمری صاحب نے سنبھالا۔ اس میں کثرت سے زائرین آئے اور انھوں نے گڈورڈ بکس کی کتابوں اور دعوت لٹریچر میں کافی دلچسپی لی۔ ● 2 تا 4 دسمبر 2016 کو کلز ساہتیہ سمیلَن کا انعقادرا اچور (کرناٹکا) میں ہوا۔ اس کا انعقاد کرناٹکا حکومت نے کیا۔ تقریباً 400 بک اسٹال اور 150 کمر شیل شاپ نے پورے ہندوستان سے شرکت کی۔ تقریباً ایک لاکھ لوگوں

‹ Previous page Next page › Contents of March 2017 All issues

Printed page