مکی سوچ کے لیے اسلام
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۷، صفحہ ۴۵
خبر نامہ اسلامی مرکز 250
1 ترجمہ قرآن کا اٹالین ایڈیشن گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) سے شائع ہو چکا ہے۔ یکم جنوری 2017 کو صدر اسلامی مرکز نے اس کا اجراء کیا۔
2 17 جنوری 2017 کو صدر اسلامی مرکز نے قرآن کے پرتگیز ترجمہ کا اجراء کیا۔ یہ ترجمہ گڈ ورڈ بکس نے طبع کروایا ہے، اور اسے یہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
3 کولکاتاسی پی ایس ٹیم نے جناب اصطفاء علی صاحب کی نگرانی میں الرسالہ میں شائع شدہ صدر اسلامی مرکز کے سوال و جواب کو کتابی شکل میں شائع کیا ہے، صدر اسلامی مرکز نے اس پر ایک دیباچہ تحریر کیا ہے، وہ اس شمارے میں شامل ہے۔
4 ایک نئے ویب پورٹل پر صدر اسلامی مرکز کے مضامین آنے شروع ہو گئے ہیں، اس کا ایڈریس یہ ہے : http//soulveda.com/viewauthor.php?uid=64 5 سیوگرام آشروم، واردھا، مہار شٹر، اور مہاتما گاندھی کے مشن سے تعلق رکھنے والے دیگر مختلف ادارے ( Sewagram Ashram Pratishthan, Sabarmati Ashram, Kasturaba Trust, Harijan Sewak Sangh, Akhil Bharatiya Nai Talim Samiti, Navjivan Prakashan, Gujarat Vidyapith and Sarva Seva Sangh ) 2016 تا 19 کے درمیان مہاتما گاندھی کے ڈیڑھ سو سالہ تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اس کا نام ان لوگوں نے گاندھی ( Gandhi 150 150 ) ابھیان رکھا ہے۔ اس کا افتتاحی پروگرام 22-21 فروری 2017 کو واردھا میں ہوا۔ اس موقعہ پر ان لوگوں صدر اسلامی مرکز کو بطور چیف گیست مدعو کیا تھا۔ کسی وجہ سے صدر اسلامی مرکز اس پروگرام میں شریک نہیں ہو سکے، البتہ ایک پیغام لکھ کر بھیج دیا گیا، جو پروگرام میں موجود لوگوں کو سنایا گیا۔ الرسالہ کے آئندہ شمارہ میں اس پیغام کو شائع کیا جائے گا۔
6 فروری 2017 میں صحافت اور سیاست کے میدان سے تعلق رکھنے والی مختلف ہستیوں کو صدر اسلامی مرکز کا ترجمہ قرآن اور انگریزی کتابیں ، دی پرافت آف پیس، قرآنک وزڈم، اور لیڈنگ این اسپرچول لائف، بھیجی گئی تھیں۔ وہ لوگ یہ ہیں، مسٹرایم جے اکبر، مرکزی وزیر، اور مشہور انگریزی صحافی، مس جیوتیہ باسو، مسٹر آرمان نیازی، مس شالینی کے شرما، اور مسٹر چراغ پاسوان (ایم پی، بہار)۔
7 فروری کے مہینہ میں ہی سی پی ایس دہلی لکھنؤ کی ممبر مس سعدیہ خان نے سوشل میڈیا پالیٹ فارم، فیس بک اور انسٹا گرام پر ایک مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔ اس میں یہ تھا کہ جو الرسالہ مشن کے بارے میں اچھا تاثر لکھے گا،
‹ Previous page Next page › Contents of April 2017 All issues