مکی سوچ کے لیے اسلام
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۷، صفحہ ۴۶
اس کو صدر اسلامی مرکز کی دستخط کی ہوئی کتاب انعام کے طور پر دی جائے گی۔ اس مقابلے میں ملک و بیرون ملک سے مختلف لوگوں نے حصہ لیا، جن میں سے چار لوگوں کو منتخب کرکے بطور انعام دستخط شدہ پرافٹ آف پیس اور دوسری کتابیں روانہ کردی گئیں۔
8۔ 25 دسمبر 2016 کو پونے ٹیم کی ماہانہ دعوہ میٹ عبد الصمد صاحب کے گھر پر ہوئی ۔ آج کی دعوہ میٹ میں نوجوانوں کی دعوتی عمل کے لئے حوصلہ افزائی کے ٹاپک پر گفتگو ہوئی۔ اسی کے ساتھ الرسالہ سے ایک مضمون پڑھ کر سنایا گیا اور صدر اسلامی مرکز کی اردو کتاب یکساں سول کوڈ کے مراٹھی میں ہوئے ترجمہ پر گفتگو ہوئی جو کہ طبع ہو کر آچکی ہے۔ اس میٹ میں عبد الصمد، اختر امین، یونس میمن، رفیق مجاہد اور شریف خان صاحبان، وغیرہ نے شرکت کی۔ 9۔ 30 دسمبر کو ایم ایم ربانی ہائی اسکول و جونیئر کالج، ناگپور میں امریکا کی Goal for Girls نامی این جی او دورہ پر آئی، اور اسکول کے بچوں سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر CPS ناگپور کا مٹی ٹیم کے ساجد احمد خان نے ان کے سامنے اسلام کا مختصر تعارف پیش کیا اور انھیں قرآن کا انگلش ترجمہ اور What is Islam پیش کیا۔ انھوں نے اس کو بہت خوشی سے قبول کیا۔
10۔ یکم جنوری 2017 کو ناگپور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر جناب ہری بھاؤ کے ساتھ ساجد احمد خان صاحب ( ناگپور ٹیم ) نے مذہب ، امن اور باہمی ہم آہنگی پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس کے بعد ان کو صدر اسلامی مرکز کے مراٹھی ترجمہ قرآن، ایچ آف پیس، لائف آف پرافٹ محمد اور دوسرے دعوہ لٹریچر پیش کیے گئے ۔ اس کے علاوہ ناگپور ٹیم کی ماہانہ میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوری میں یہ میٹنگ بابو بھائی ورک شاپ ( ناگپور ) میں ہوئی، اور در کشاپ میں آنے والوں کے لیے وہاں ترجمہ قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر رکھے گئے ۔
11۔ یکم جنوری 2017 کو صدر اسلامی مرکز سے ملنے کے لیے پروفیسر راہل رام گنڈم آئے۔ موصوف دلت اور مائنارٹی ڈیپارٹمنٹ ( جامعہ ملیہ اسلامی، دہلی ) میں پروفیسر ہیں۔ اس موقع پر اسلام کے موضوعات پر ڈسکشن ہوا۔ آخر میں جناب موصوف کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ بطور تحفہ دیا گیا۔ علاوہ ازیں جامعہ ملیہ کے مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کی لائبریری کے لیے صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا سیٹ بطور تحفہ دیا گیا۔
12۔ کولکاتا سی پی ایس ٹیم نے آرٹ آف لیونگ کو لکاتا یونٹ کے ممبران اور سماجی میدان میں کام کرنے والی دیگر تنظیموں کے ساتھ ایک انٹرا یکٹو میٹنگ کا انعقاد کیا تھا۔ یہ میٹنگ ویسٹ بنگال اردو اکیڈمی کے سیمینار ہال میں 6 جنوری 2017 کو ہوئی ۔ سی پی ایس ٹیم نے تمام لوگوں کے سامنے سی پی ایس کے مشن کو واضح کیا۔ اسے سن کر بیٹرا نڈیا (Better India) کے رضا کاروں نے بتایا کہ جب بھی وہ کوئی پروگرام کریں گے تو ان کی تربیت کے لیے وہ صدر اسلامی مرکز کا ویڈیو ضرور چلائیں گے۔ آخر میں یہ طے پایا کہ امن کے پیغام کے لیے اور ایک دوسرے کو
‹ Previous page Next page › Contents of April 2017 All issues