Al-Risala · June 2017 · page 46

غلطی کو سنبھالنا

الرسالہ، جون ۲۰۱۷، صفحہ ۴۶

خبر نامہ اسلامی مرکز 252

پنجابی ترجمہ قرآن: گڈ ورڈ بکس کے تحت شائع ہونے والے تراجم قرآن کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ ہے پنجابی زبان میں قرآن کا ترجمہ۔ یہ ترجمہ پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ کے ایک ریسرچ اسکالر اور بہت بڑے سکھ گرو نے پروفیسر محمد حبیب کی زیر نگرانی کیا ہے۔ جلد ہی یہ ترجمہ بھی شائع ہو جائے گا۔

امید کی کرن : پاکستان میں الرسالہ مشن کا کام دھیرے دھیرے پھیل رہا ہے۔ اس کے تحت اب ترجمہ قرآن کی تقسیم کا کام بھی شروع ہو گیا ہے، اور پاکستان میں موجود ملک و بیرون ملک کے لوگوں کو قرآن دیا جاتا ہے۔ بیرون ملک میں خاص طور سے چین کے لوگوں میں تقسیم قرآن کا عمل بہت اچھے طریقے سے چل رہا ہے۔ واٹس ایپ (9999944119) اور فیس بک کے ذریعہ صدر اسلامی مرکز کو سننے والوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان سے ہے۔ 22 تا 24 اپریل 2017 اسلام آباد کے پاک چائنہ سینٹر میں منعقد بک فیر میں کافی تعداد میں لوگوں الرسالہ مشن کے اسٹال سے صدر اسلامی مرکز کی کتابیں حاصل کیں ۔ پاکستان میں الرسالہ مشن کے تحت دعوتی کام کرنے کے خواہش مند حضرات اس نمبر پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں : مسٹر طارق بدر، 3334856560۔

• بنگلہ دیش سے ملی خبر کے مطابق مسٹر صالح فواد صدر اسلامی مرکز کے مضامین اور آرٹیکل کو مقامی بنگلہ زبان میں ترجمہ کر کے شائع کر رہے ہیں۔ ابھی حال ہی میں انھوں نے صدر اسلامی مرکز کی کتاب ’شتم رسول کا مسئلہ کو بنگلہ زبان میں ترجمہ کر کے شائع کیا ہے۔ یہ کتاب بنگلہ دیش میں بہت مقبول ہوئی ، اور بہت جلد اس کا پہلا اسٹاک ختم ہو گیا۔

دنیا امن کی تلاش میں : روزنامہ انقلاب اردو نیوز پیپر ( بہار ایڈیشن ) نے سینٹر فار پیس اینڈ آبجیکٹیو اسٹڈیز (بہار و جھارکھنڈ ) کے تعاون سے ایک مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کا عنوان تھا: "امن کا عالمی بحران"۔ اس مہم کے تحت منعقد ہونے والے ورکشاپ کیلئے بہار کے مختلف اہل علم اور علماء کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں ایک حافظ ابوالحکم محمد دانیال (صدر سینٹر فار پیس اینڈ آئیگیٹیو اسٹڈیز ) بھی ہیں۔ اس مہم کے تحت سات ورکشاپ پٹنہ اور اُس کے اطراف کے مختلف اسکولوں، کالجوں اور کانفرنس ہال میں منعقد ہوئے ۔ جن مقامات پر یہ پروگرام ہوئے ، وہ یہ ہیں : 1 دسمبر 2016 بمقام ہولی ویژن اسکول (سمن پورہ ، پٹنہ ) ، 8 دسمبر 2016 بمقام اے این کالج ( پٹنہ )، 11 دسمبر 2016 بمقام بہار اردو اکادمی (اشوک راج پتھ، پٹنہ ) ، 27 دسمبر 2016 بمقام مدر انٹر نیشنل اسکول (پھلواری شریف، پٹنہ ) ، 6 جنوری 2017 بمقام خانقاہ منعميہ ( پٹنہ سٹی ) ، 6فروری2017بمقام الحراء اسکول (شاہ گنج، پٹنہ ) ، 12 فروری 2017 بمقام بہار اردو اکادمی (اشوک راج پتھ ، پٹنہ ) ۔ ان تمام ورکشاپ میں دیگر لوگوں کے ساتھ جناب حافظ دانیال صاحب نے اس موضوع پر خطبات کئے اور سوالوں کے جوابات دئے جسے حاضرین نے بہت پسند

‹ Previous page Next page › Contents of June 2017 All issues

Printed page