ایکٹنگ ، ان فولڈنگ
الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۷، صفحہ ۴۸
اور عوام کے ساتھ کوئی دعوۃمیٹ آرگنائز کی گئی۔ اس موقع پر مختلف لوگوں نے اپنے تاثرات اور تجربات پیش کیے۔ ان میں سے ایک مولانا سید اقبال احمد عمری صاحب کا خطاب تھا۔ اس کا موضوع تھا ’کنوینیٹنگ ناٹ کنورزن‘ (conveying, not conversion)۔ یہ خطاب کافی پر اثر رہا، جس سے لوگوں کو دعوہ کے تعلق سے مزید سوچنے، سمجھنے کا موقع ملا۔
• بھارتیہ ودیا بھون (چنئی) کے صد سالہ جشن کا انعقاد 22 مارچ 2017 عمل میں آیا۔ اس موقع پر آرگنائز ر کی درخواست پر سی پی ایس چنئی کی جانب سے ترجمہ قرآن کے نسخے اور پیس لٹریچراعلی تعلیم یافتہ افراد کو بطور گفٹ دیے گئے۔
• نیشنل میڈیکل کالج میں سہارن پور کے ایم ایل اے سنجے گرگ کی صدارت میں جناب شفقت کمال (ڈی ایم، سہارن پور) کے ذریعہ پیس آڈیٹوریم کی بنیاد 19 اکتوبر 2016 کور کھی گئی تھی۔ اس کا افتتاح 26 مارچ 2017 کونا نڈیڑ (مہاراشٹر) کے جناب کشن جیونت راؤ پاٹل اور چندی گڑھ کے مشہور صنعت کار جناب سنجے اگروال کے ذریعہ ہوا۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر اسلم خان نے کی۔ پاٹل صاحب نے کہا کہ ہمیں قرآن کو پڑھنا اور سمجھنا چاہئے تاکہ غلط فہمیاں ختم ہوں اور زندگی میں اس کی تعلیمات کو اپنا کر ہم اپنی ہمیشہ کی زندگی کو کامیاب بناسکیں۔ محترم جیونت راؤ پاٹل صاحب مہاراشٹر و تلنگانہ کے ایک وفد کے ساتھ دعوہ میٹ کے لیے سہارن پور تشریف لائے تھے۔ سنجے اگروال صاحب نے کہا کہ زندگی کو خوبصورت بنانے کے لیے ہمیں اپنی سوچ کو مثبت بنانا پڑے گا تبھی ہم کامیابی کے راستے پر آگے بڑھ سکیں گے۔ اس موقع پر کافی لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں این ایم سی کے ڈاکٹر جے احمد، ڈاکٹر صمد، پروفیسر طاہر، محترمہ الکا چودھری، ڈاکٹر جیوتی، اور کماری چھایا وغیرہ نے حصہ ادا کیا۔
• مارچ میں عمان میں مسقط انٹر نیشنل بک فیئر 2017 منعقد ہوا تھا۔ اس میں سی پی ایس کے چیرمین اور گڈ ورڈ بکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ثانی اثنین خان صاحب نے شرکت کی، اور مختلف لوگوں کے درمیان ترجمہ قرآن و دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔ دوران سفر جن لوگوں سے ملاقات ہوئی ان میں زهیر صاحب ہیں۔ یہ الرسالہ کے کافی پرانے قاری ہیں اور صدر اسلامی مرکز کی فکر سے متفق ہیں۔ زہیر صاحب کا وطن بھوپال ہے اور وہ مسقط میں رہتے ہیں۔ ان کی فیملی کے سارے افراد دعوت ورک میں کافی سرگرم ہیں۔ ان کی اہلیہ مرشبینہ عمان کی ایک یونیورسٹی میں انگلش کی پروفیسر ہیں اور مسجد سلطان قابوس کی دعوتی ٹیم کی ایکٹیو ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ثانی اثنین خان نے عمان کی مشہور مسجد سلطان قابوس مسجد کا دورہ کیا۔ اس مسجد میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔ جن میں بہت سارے لوگ اسلام کو سمجھنا چاہتے ہیں، کچھ لوگ قرآن پڑھنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے اس مسجد میں باقاعدہ طور پر دعوت
‹ Previous page Next page › Contents of September 2017 All issues