Al-Risala · September 2017 · page 47

ایکٹنگ ، ان فولڈنگ

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۷، صفحہ ۴۷

ہوئے ۔ تمام لوگوں نے شکر یہ ادا کیا ۔ یہ تقریب 25 فروری 2017 کو منعقد ہوئی تھی ۔ • ربائی ڈیوڈ روزن (Rabbi David Rosen) اور ان کے انڈین نمائندے ارجن ہر داس (Arjun Hardas) 2 مارچ 2017 کو صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے آئے۔ ربائی ڈیوڈ روزن عالمی پیمانے پر انٹرفیتھ اور پر امن بقائے باہم کے مشن کے لیے کام کر رہے ہیں، اور اس سے پہلے صدر اسلامی مرکز سے مل چکے ہیں، اور الرسالہ مشن سے متاثر ہیں۔ یہ انٹر ایکشن کافی اچھا رہا۔ آخر میں دونوں مہمانوں کو صدر اسلامی مرکز کی نئی کتابوں کا ایک ایک سیٹ بطور گفٹ دیا گیا۔

• نیشنل ریڈکراس سوسائٹی نے 4 مارچ 2017 کو جموں میں ایک میلہ منعقد کیا تھا۔ اس موقع پر ہمالیہ ایجوکیشن مشن، راجوری نے ایک اسٹال حاصل کیا، اور اس میلے میں آنے والے لوگوں کی کثیر تعداد کے درمیان ہندی، انگلش قرآن کے علاوہ صدر اسلامی مرکز کی دوسری اردو، ہندی اور انگریزی کتابیں دی گئیں۔ • جمشید پور (جھارکھنڈ) کی سی پی ایس ٹیم کے ممبران نے جناب سنجر عالم صاحب کے مکان پر 11 مارچ 2017 کی شام کو ایک میٹنگ منعقد کی ۔ اس میں جناب ایاز احمد صاحب نے صدر اسلامی مرکز کی کتاب اسلام کا تعارف کے دو مضامین پڑھے اور جناب عبدالرب صاحب نے اس کی تشریح کی۔ اس کے بعد ٹیم نے اپنے گزشتہ ایجنڈے پر بات چیت کی اور آئندہ کے لیے ایجنڈ متعین کیا۔ پہلا ایجنڈ مقامی طور پر معروف ڈاکٹر پر ساد کے ساتھ میٹنگ اور ان کو قرآن اور دعوہ لٹریچر گفٹ کرنا تھا۔ دوسرا، ثناء کا مپلیکس کے سینئر طلباء کے درمیان لیف لیٹس تقسیم کرنا تھا۔

• تامل ناڈو اور کیرلا کے اعلیٰ تعلیم یافتہ مسلمانوں کی ایک کانفرنس 11-10 مارچ 2017 کو تامل ناڈو کے یار کاؤ (Yercaud) میں منعقد ہوئی ۔ اس میں علمی، تعلیمی ، سماجی اور ثقافتی میدانوں سے تعلق رکھنے والے 60 افراد نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا انعقاد جسٹس بشیر احمد سعید سنٹر فار اسلامک اسٹڈیز (یونیورسٹی آف مدراس) نے کیا تھا۔ اس موقع پر تامل ناڈو سی پی ایس ٹیم کے ممبر کلوندیم احمد (آمبور ) نے اس میں شرکت کی اور ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچرخاص طورپر’’دی ایج آف پیس‘ اور’اسپرٹ آف اسلام‘‘ لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔ • سی پی ایس ٹیم نے 10 تا 12 مارچ 2017 کو حیدرآباد میں تین روزہ دعوہ میٹ کیا۔ سی پی ایس، حیدر آباد کے زیر اہتمام یہ پروگرام ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ (حیدر آباد) میں منعقد ہوئے، جو کہ جدید سہولیات سے آراستہ ایک کرسچن ادارہ ہے۔ اس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کتری سموئل صدر اسلامی مرکز کی کتابیں پڑھتے ہیں، اور سی پی ایس مشن کو پسند کرتے ہیں۔ اس موقع پر سی پی ایس کی 8 ٹیم، حیدرآباد، چنئی، بنگلور، راچچور، ادونی، ناگپور، ناندیڑ، ممبئی کے 36 افراد نے حصہ لیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کہ صدر اسلامی مرکز کے بغیر بڑے پیمانے پر اور اعلیٰ درجے کی ڈسپلن، سنجیدگی

‹ Previous page Next page › Contents of September 2017 All issues

Printed page