صلاحیت کا اندازہ
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۷، صفحہ ۴۸
• 11 اپریل 2017 کو ودیا ساگر یونیورسٹی (مدنا پور، مغربی بنگال) نے بنگال کے عظیم اسکالر پنڈت ایشور چندر ودیا ساگر کی کتاب کے نئے ایڈیشن کے اجراء کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رنجن چکرورتی شریک تھے۔ اس کے علاوہ اسپیکر کی حیثیت سے جو لوگ شریک ہوئے وہ ہیں، پروفیسر ارون ناگ (ایڈیٹر، ودیا ساگر رچنا ساگرا) اور مسٹر سیاجی پر تیم بسو (پروفیسر آف پولیٹیکل سائنس، ودیا ساگر یونیورسٹی)۔ سی پی ایس (کولکاتا) کی متحرک خواتین ممبر، محترمہ شبینہ علی اور شبانہ خاتون نے پروگرام میں شرکت کی۔ انھوں نے وہاں پر موجود تمام اہم شخصیات سے تبادلہ خیال کیا، اور ان کو دعوتی لٹریچر تحفے میں دیا۔ تمام لوگوں نے اس اسپر پھول گفٹ کو خوشی اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ یہ تقریب کولکاتا کے مشہور وکٹوریہ میموریل ہال میں منعقد کی گئی تھی۔
• 12 اپریل 2017 کو جمیل احمد ملک صاحب کے صاحبزادے کے ولیمہ کا اہتمام چو پرالان (ناگپور) میں کیا گیا۔ اس تقریب میں اہم شخصیات مدعو تھیں۔ سی پی ایس (ناگپور ٹیم) کو اس تقریب میں ترجمہ قرآن (مراٹھی، ہندی انگلش اور اردو) اور صدر اسلامی مرکز کے دعوہ لٹریچر کو مہمانوں کے درمیان تقسیم کرنے کی دعوت ملی۔ سی پی ایس ٹیم نے مہمانوں کے درمیان ترجمہ قرآن اور دعوہ لٹریچر بطور تحفہ تقسیم کیا۔
• 12 اپریل 2017 کو شہاب الدین احمد صاحب (سینئر ممبر، سی پی ایس، کولکاتا اور سابق ڈپٹی کمشنر آف کمرشیل ٹیکس، حکومت بنگال) نے عالمی یوم صحت کے موقع پر شہر کے مشہور ڈاکٹر اور معزز شخصیات کو صدر اسلامی مرکز کے دعوتی لٹریچر بطور تحفہ پیش کیا۔ ان تمام لوگوں نے خوشی اور شکریہ کے ساتھ یہ اسپر پھول گفٹ قبول کیا۔ ان شخصیات میں ڈاکٹر بشور وپ رائے چودھری ذیابیطس کے علاج، اور ڈائٹ کے لیے عالمی شہرت یافتہ ہیں۔ اس کے علاوہ جناب شہاب الدین صاحب نے اسی دن مسٹر بجالی گھوش (Bijalee Ghosh] سابق اے ڈی ایم و اسپیشل سکریٹری) کو قرآن اور صدر اسلامی مرکز کی کتابیں ہدیہ میں دیں۔ یہ مسٹر بجالی گھوش کا بحیثیت ہیرنگ آفیسر (hearing officer) ریٹائرمنٹ کا موقع تھا۔ موصوف نے شکریہ کے ساتھ اسپر پھول گفٹ قبول کیا۔ • 14 اپریل 2017 کو چنئی میموریل سنٹر میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ایک کثیر مذہبی مقدس کتاب کی تلاوت کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مذاہب، مثلا ہندو ازم، مسیحیت، بدھ ازم، اور اسلام کے دینی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا۔ سی پی ایس چنئی کی طرف سے مولانا اسرار الحسن عمری صاحب نے قرآن کی تلاوت کی۔ پروگرام کے بعد شرکاء کے درمیان ترجمہ قرآن تقسیم کیے گئے۔ شرکاء میں بڑی تعداد اعلی افسران کی تھی۔
• اپریل 2017 میں چائنا کی نائب صدر لیو یانڈونگ (Liu Yandong) نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران
‹ Previous page Next page › Contents of November 2017 All issues