Al-Risala · November 2017 · page 49

صلاحیت کا اندازہ

الرسالہ، نومبر ۲۰۱۷، صفحہ ۴۹

19 اپریل 2017 کو وہ استنبول کی تاریخی بلو مسجد (Sultan Ahmet) کو دیکھنے کے لیے گئے، مسجد کے امام صاحب نے اس موقع پر ان کو چائنیز ترجمہ قرآن تحفہ میں پیش کیا۔ یہ وہی ترجمہ قرآن ہے جس کو گڈ ورڈ بکس، دہلی نے شائع کیا ہے۔ واضح ہو کہ ترکی کی دو مسجدوں میں آنے والے سیاحوں کے درمیان گڈ ورڈ بکس سے چھپے ہوئے قرآن کے تراجم تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ایک ہے بلو مسجد، اور دوسری، رستم پاشا مسجد (Rüstem Pasa Mosque)۔ ● 19 اپریل 2017 کو جماعت اسلامی (چینی) نے صحافیوں اور مصنفوں کے لیے ایک گیٹ ٹوگیدر کا اہتمام کیا۔ سی پی ایس (چینی) نے اس میٹنگ میں شرکت کی، اور لوگوں سے تبادلہ خیال کیا، اور دعوہ لٹریچر تقسیم کیا۔ ● 23 اپریل 2017 کو سوسال پرانے انگریزی اخبار دی ہندو نے اپنے بک ڈے کے موقع پر ایک تقریب 'رائٹرز ورسس ریڈرس میٹس' کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب اخبار کے ہیڈ کوارٹر چنئی میں منعقد ہوئی۔ چنئی سی پی ایس ٹیم نے اس میں شرکت کی اور اخبار کے ایڈیٹوریل ٹیم سے تبادلہ خیال کیا۔ بعد میں اس پوری گفتگو کو دی ہندو نے ڈناؤنسنگ مسلم ایکسٹریمزم (Denouncing Muslim Extremism) کے عنوان سے شائع کیا۔

● یکم مئی 2017 کو زی ٹی کی طرف سے فائیو اسٹار ہوٹل نور محل (کرنال، ہریانہ) میں ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں زی ٹی وی کی جانب سے ڈاکٹر محمد اسلم خان (سی پی ایس، سہارن پور) کو اسپرچولٹی اور ہیلتھ سیکٹر میں ان کی حصہ داری کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کے بعد شرکاء کے درمیان سی پی ایس سہارن پور کی جانب سے ترجمہ قرآن و دعوہ لٹریچر تقسیم کیا گیا۔

● 2 مئی 2017 کو وائس آف امریکا کے لیے مسٹر ارباب علی نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ اس انٹرویو کا موضوع اکسٹریمزم (Extremism) تھا۔ یہ انٹرویو آن لائن لیا گیا تھا۔

● انڈفیته کانفرنس فار پیس کے عنوان سے ایک سیمینار 6 مئی 2014 کو کراچی، پاکستان، میں منعقد ہوا تھا، جس میں مختلف مذاہب کے ماننے والے اسکالروں نے حصہ لیا۔ جیسے کناڈا سے ڈاکٹر تموتھی پال (Timothy Paul)، امریکہ سے ڈاکٹر مائک گوش (Mike Ghouse)، اور انڈیا سے صدر اسلامی مرکز نے خطاب کیا۔ صدر اسلامی مرکز کا خطاب بذریعہ انٹرنیٹ ہوا۔ اس پروگرام کے کنوینر تھے، ڈاکٹر یعقوب علی شاہ۔ یہ پروگرام فیس بک پر لائیو کاسٹ کیا گیا تھا، جس کو دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا اور پسند کیا گیا۔ ● سی پی ایس کی مقامی ٹیمیں اپنے طور پر آپس میں ملتی جلتی رہتی ہیں، تاکہ مشن کے کام کو بڑھایا جاسکے۔ اس سلسلے میں 5 مئی 2017 کوسی پی ایس حیدرآباد ٹیم نے کرنول ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس میں دونوں ٹیموں نے اپنے دعوتی تجربات شیئر کیے، اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں ایک دوسرے سے صلاح و مشورہ کیا۔ ● کولمبیا یونیورسٹی، امریکہ کا ایک پروگرام ہے، جس کے تحت مختلف زبانیں سکھائی جاتی ہیں۔ سکھائی جانے والی

‹ Previous page Next page › Contents of November 2017 All issues

Printed page