صلاحیت کا اندازہ
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۷، صفحہ ۵۰
زبانوں میں اردو بھی شامل ہے۔ اس پروگرام کا ایک حصہ یہ ہے کہ اہل زبان سے مختلف موضوعات پر ویڈیو انٹرویو لے کر ان کو سیکھنے والے طلبا کو دکھایا جائے تاکہ وہ اہل زبان کی طرح زبان کو استعمال کر نا سیکھ سکیں۔ اس کے تحت عید الفطر اور شب برأت کے موضوع پر ایک ڈاکیومیٹری فلم بنائی گئی ہے، جو ان طلبا کو دکھائی جائے گی۔ اس کے لیے 11 مئی 2017 کی شام کو صدر اسلامی مرکز اور سی پی ایس چیپر پرسن ڈاکٹر فریدہ خانم اور مولانا فرہاد احمد سے اردو زبان میں ویڈیو انٹرویو لیا گیا۔ آخر میں انٹرویورمسٹر عامر اور ان کی ٹیم کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔
• مسڑ ستر تھا سہارا (Sutirtha Sahara) فری لانس صحافی ہیں، اور بی بی سی، ڈچ ٹی وی اینڈ ریڈیو، دی گارجین، نیوز ڈیلی (News Daily) کے لیے لکھتے ہیں۔ انھوں نے 12 مئی 2017 کو تین طلاق کے موضوع پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کے بعد ان کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔ • گڈورڈ بکس (دہلی) کو نیدر لینڈ کے ایمسٹرڈم ایرپورٹ کے قریب کے ایک ہوٹل سے ایک ای میل موصول ہوا ہے، جو دعوہ ورک کرنے والوں کے لیے بہت ہی حوصلہ افزا ہے، نیز دعوت کے امکان کو بتاتا ہے۔ ای میل کے مطابق، ہوٹل انتظامیہ کی یہ خواہش ہے کہ وہ اپنے ہوٹل کے ہر کمرے میں مہمانوں کے لئے قرآن کی کاپی رکھیں ۔ ای میل کے الفاظ یہ ہیں :
Good day, I would like to put in every single room a Quran for our guests. If there is any chance we can get them for free. We have 148 rooms in our hotel in Netherland(Holland).Kind regards (CHARITH PERERA, Housekeeping Manager, Courtyard by Marriott Amsterdam Airport)
• 18 مئی 2017 کو ہندی اخبار، امرا جالا کے اسپیشل کرسپنڈ نٹ گنجن کمار نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ دوران انٹرویو جو باتیں ہوئیں، ان میں سے ایک یہ تھی کہ کوئی گورنمنٹ آپ کے لیے کچھ نہیں کر سکتی ہے۔ آپ کو خود آگے بڑھ کر اپنے لیے کرنا ہوگا۔ خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں توجہ دینی ہوگی۔ انٹرویو کے بعد ان کو قرآن اور دوسری کتابیں دی گئیں۔
• سی پی ایس چیپر پرسن ڈاکٹر فریدہ خانم نے 19 مئی 2017 کو پیس اینڈ اسپر یچوائیل کے موضوع پر دی انڈین ہائٹ اسکول (The Indian Heights School)، دوار کا، نئی دہلی، کے اسٹوڈنٹس کے سامنے خطاب کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد ساؤتھ کورین این جی او، انٹرنیشنل پیس یوتھ گروپ، ایچ ڈبلیوپی ایل، ریلیجن اینڈ پیس (HWPL, Religion and Peace) نے کیا تھا۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 2017 All issues