رسول اور اصحابِ رسول
الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۷، صفحہ ۲۶
رسول اور اصحابِ رسول
تمام پیغمبروں کے آخر میں اللہ تعالی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا۔ حضرت علی، رسول اللہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جو بھی آپ کو پہلی بار دیکھتا مرعوب ہو جاتا۔ جو ساتھ بیٹھتا وہ آپ سے محبت کرنے لگتا۔ (سنن الترمذی، حدیث نمبر 3638) ایک حدیث (جامع الاصول، حدیث نمبر 9317) میں ہے رسول اللہ فرماتے ہیں کہ میرے رب نے مجھے 9 باتوں کا حکم دیا ہے:
1۔ کھلے اور چھپے ہر حال میں اللہ سے ڈرتا رہوں۔ 2۔ غصہ میں ہوں یا خوشی میں ہمیشہ انصاف کی بات کہوں۔ 3۔ محتاجی اور امیری میں دونوں حالتوں میں اعتدال پر قائم رہوں۔ 4۔ جو مجھ سے کٹے میں اس سے جڑوں۔
5۔ جو مجھے محروم کرے میں اس کو دوں۔
6۔ جو مجھ پر ظلم کرے میں اس کو معاف کردوں۔ 7۔ اور میری خاموشی غور و فکر کی خاموشی ہو۔ 8۔ میرا بولنا یادِ الٰہی کا بولنا ہو۔
9۔ میرا دیکھنا عبرت کا دیکھنا ہو۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عقل مند شخص کے لئے لازم ہے کہ اس پر کچھ گھڑیاں گزریں۔ ایسی گھڑی جب کہ وہ اپنے رب سے باتیں کرے۔ ایسی گھڑی جب کہ وہ اپنی ذات کا محاسبہ کرے۔ ایسی گھڑی جب کہ وہ خدا کی تخلیق میں غور کر رہا ہو اور ایسی گھڑی جب کہ وہ کھانے پینے کی ضرورتوں کے لئے وقت نکالے۔ (ابن حبان، حدیث نمبر (361 حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ان کے گھر میں تھے، آپ نے خادمہ کو بلایا، اس ہینگے، جو ہیمیئن کی دوسری معروف تصنیف ہے،
‹ Previous page Next page › Contents of December 2017 All issues