Al-Risala · December 2017 · page 33

انسانی تاریخ

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۷، صفحہ ۳۳

زمین کی فضا میں پائی جانے والی دو گیسوں کی ترکیب سے سیال پانی وجود میں آیا۔ جو زندگی کے تمام اقسام کی اصل ہے۔

4- مادی کائنات کا چوتھا واقعہ وہ ہے جس کو پلانٹ بینگ کہا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد زمین کی سطح پر ہر قسم کی ہریالی وجود میں آئی۔ اور زمین کا خشک کرہ ہر قسم کی ہریالی کے وجود میں آنے سے سرسبز و شاداب ہو گیا۔

5- اس کے بعد زمین پر وہ واقعہ وجود میں آیا جس کو اینیمل بینگ (animal bang) کہا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد زمین پر ہر قسم کے حیوانات وجود میں آئے، مثلاً مچھلی، چڑیا، ہر قسم کے چوپائے، اور کیڑے مکوڑے، وغیرہ۔ ایک اندازہ کے مطابق زمین پر زندہ انواع کی تقریبا 8.7 ملین قسمیں ہیں۔

6- اس سلسلے میں وہ آخری واقعہ پیش آیا جس کو ہیومن بینک (human bang) کہا جا سکتا ہے۔ یعنی انسان کا پیدا ہونا، اور انسانی نسلوں کا زمین کے اوپر آباد ہونا۔ انسانی دور زمین کا آخری دور ہے۔ اس کے بعد جو دور آئے گا، وہ آخرت کا ابدی دور ہوگا۔

انسانی تاریخ

یہی معاملہ انسان کے ساتھ پیش آیا۔ اللہ رب العالمین جس طرح عالم مادی کی ربوبیت کر رہا ہے، اسی طرح وہ انسانی تاریخ کو بھی مینج (manage) کر رہا ہے۔ تا کہ وہ درست سمت میں سفر کرتے ہوئے اپنی آخری مطلوب منزل تک پہنچ جائے۔

مطالعہ بتاتا ہے کہ انسانی تاریخ کے سفر کے بنیادی طور پر چھ مراحل ہیں۔ یہ تاریخ انسان اول آدم سے شروع ہوئی، اور اب اکیسویں صدی میں وہ غالباً اپنے سفر کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ یہ مراحل ممکن طور پر حسب ذیل ہیں۔ انبیاء کا دور، ابراہی می منصوبے کا دور، خاتم النبیین کا دور، امت مسلمہ کا دور، مغربی اقوام کا دور، فائنل دور۔

اللہ رب العالمین نے انسان کو پیدا کر کے اس کو سیارہ ارض (planet earth) پر آباد

‹ Previous page Next page › Contents of December 2017 All issues

Printed page