ذہنی ارتقا کا معیار
الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۷، صفحہ ۴۶
خبر نامہ اسلامی مرکز 256
بہار اردو اکیڈمی، پٹنہ کے کا نفرنس ہال میں 20 مئی 2017 کو ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس کا عنوان تھا: قومی اتحاد، و ہماری ذمہ داری۔ اس موضوع پر مسٹر ابو الحکم دانیال صاحب (صدر سینٹر فار پیس اینڈ آبجیکٹو اسٹڈیز، بہار و جھارکھنڈ، رابطہ نمبر (9852208744 نے خطاب کیا، اور سوال و جواب بھی ہوا۔ پروگرام کے بعد تمام شرکاء کو ترجمہ قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ بہار و جھارکھنڈ میں الرسالہ مشن سے وابستہ ہونے کے لے مذکورہ نمبر پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
دور درشن چینل کے نمائندہ مسٹر مالک اشتر نے صدر اسلامی مرکز کا 27 مئی 2017 کو ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس انٹرویو کا تعلق روزہ سے تھا۔ دوران انٹرویو جو بات کہی گئی، ان میں سے ایک اہم بات یہ تھی کہ روزہ کا ایک مقصد لوگوں کو سچائی اور بھائی چارہ کی طرف لانا ہے۔ اسی تربیت کے لیے ایک مہینہ، رمضان منتخب کیا گیا ہے۔ تا کہ لوگ اس مہینہ میں تربیت پا کر سال بھر سچائی کو مانیں اور بھائی چارے کے ساتھ رہیں۔ آخر میں تمام کرو (crew) ممبرس کو ترجمہ قرآن اور دیگر کتابوں کا ایک ایک سیٹ دیا گیا۔
جمشید پور کی سی پی ایس ٹیم نے 30 مئی 2017 کو جے آرڈی ٹاٹا اسٹیڈیم کا دورہ کیا، اور وہاں پر موجود کوچ، کھلاڑی اور دیگر لوگوں کو ترجمہ قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر دیے گئے۔ تمام لوگوں نے شکریہ ادا کیا۔ 31 مئی 2017 کوسی پی ایس انٹر نیشنل، دہلی نے اپنے آفس نظام الدین ویسٹ میں ایک پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام کی وجہ تھی کہ سی پی ایس انٹرنیشنل کی چیپرسن ڈاکٹر فریدہ خانم کو جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ریٹائر منٹ ملا تھا، اور سی پی ایس کی دو ممبروں، مسز سدیہ خان، اور منہ صدیقی کو جامعہ ہمدرد سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی تھی۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر ایک خطاب کیا، اور تینوں خواتین ممبران کو مومنٹو پیش کیا گیا۔ کوڈلور (تمل ناڈو) کے ایک مقام منگلم پٹائی میں مسلم ہائی اسکول ہے۔ اس کے پرنسپل مسٹر او تھیراپتی (Uthirapathi) ایک ہندو ہیں۔ انھوں نے 2 جون 2017 کو اپنے طلبہ کو ساتھ لے کر قصبہ کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد گڈ ورڈ بکس سے چھپا ہوا تامل ترجمہ قرآن اور دیگر تامل لیف لیٹس نمازیوں کے درمیان تقسیم کیا۔ خواجہ کلیم الدین صاحب (امریکا) کی کوششوں سے 7 جون 2017 کو مشرقی امریکا کے شہر لاس ویگاس میں 2500 اسپینش ترجمہ قرآن اور 3000 انگلش ترجمہ قرآن کی کاپیاں پہنچائی گئیں۔ یہ شہر گیمبلنگ کے لیے مشہور ہے۔ خواجہ کلیم الدین صاحب نے ایک مقامی مسجد الحراء کے امام ڈاکٹر روح الامین صاحب اور مسٹر جی وائٹ ہیڈ (عہدہ میٹر کے مسلم امیدوار) سے ملاقات کر کے ان کو اس پر راضی کیا کہ وہ وہاں قرآن کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔ 20 تا 23 جون 2017 کوسی پی ایس کی کولکا تا ٹیم (رابطہ نمبر 9831345685) دہلی آئی۔ ان کی آمد کا مقصد صدر اسلامی مرکز سے استفادہ اور سی پی ایس (دہلی ٹیم) کے ساتھ دعوتی امکانات اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنا
‹ Previous page Next page › Contents of December 2017 All issues