ذہنی ارتقا کا معیار
الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۷، صفحہ ۴۷
تھا۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کی انگریزی کتاب، دی ایچ آف پیس کا بنگلہ ترجمہ، نیز اردو کتاب، سوال و جواب (الرسالہ کے سوال و جواب کا مجموعہ)، اور چند انگریزی لیف لیٹس کے بنگلہ تراجم کا اجرا بھی کیا گیا۔ یہ تمام کام کولکاتا ٹیم کی کاوش ہے۔ اس سفر میں دی ایچ آف پیس کا بنگلہ ترجمہ نگار پروفیسر تنویر نسرین بھی اپنے شوہر کے ساتھ موجود رہیں۔ انھوں نے بھی صدر اسلامی مرکز اور سی پی ایس ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ● 2 جولائی 2017 کو انڈین یینگ مسلم سوشل گروپ (اسماعیل پورہ، کامٹی) نے میمن ہال میں عید ملن کا انعقاد کیا تھا۔ اس تقریب میں مسٹر چندر شیکھر کرشنا راؤ باونکولے (انرجی و ایکسائز وزیر، حکومت مہاراشٹر) کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ جناب ایم اے وحید (سی پی ایس ممبر ناگپور و کامٹی) نے ان کو مراٹھی قرآن اور مراٹھی زبان میں دوسرے دعوتی لٹریچر پیش کئے۔ انھوں نے ان کو بہت ہی خوشی کے ساتھ قبول کیا، اور کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب مجھے اتنا قیمتی تحفہ ملا ہے۔ میں انھیں پہلی فرصت میں فلائٹ کے اندر پڑھوں گا۔ ● 8 اور 9 جولائی 2017 کوسی پی ایس (ممبئی) نے سی پی ایس علماء ٹیم کے ساتھ امراوتی اور وروڈ کا دعوتی دورہ کیا۔ اس درمیان مختلف لوگوں سے دعوتی ملاقاتیں ہوئیں، اور ایک اسکول میں ٹیچروں کے ساتھ ایک پروگرام ہوا۔ ● 10 جولائی 2017 کی ڈاکٹر حسین مُدور (کیرلا) صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لئے تشریف لائے۔ وہ صدر اسلامی مرکز کی تحریروں کو پڑھتے ہیں اور کافی متاثر ہیں۔ موصوف اس سے پہلے صدر اسلامی مرکز کو کیر الا بلا کر اپنے پروگرام میں ان کی میزبانی کر چکے ہیں۔
● 11 جولائی 2017 کوسی پی ایس ناگپور کے ممبر جناب ساجد احمد خان (موبائل نمبر 8237006029) ایس کے پورول کالج میں بطور ممتحن گئے۔ وہاں انھوں نے کالج کے اساتذہ کو مراٹھی زبان میں ترجمہ شدہ قرآن، واٹ از اسلام، موت کی یاد اور کچھ دوسرے دعوہ لٹریچر دئے۔ اسی کے ساتھ سی پی ایس کے پیس مشن کے متعلق ان سے گفتگو کی۔ انھوں نے خوشی خوشی نہ صرف اپنے لیا، بلکہ اپنے دوستوں کے لئے بھی کچھ سیٹ حاصل کیے۔ ● 13 جولائی 2017 کو صومالی سفارت خانہ کے ڈپٹی ہیڈ مسٹر احمد محمود کی سرکردگی میں صومالیہ کا ایک ڈیلیگیشن صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے آیا۔ ان حضرات سے صدر اسلامی مرکز نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ آخر میں ان کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک ایک سیٹ بطور ہدیہ دیا گیا۔
● 14 جولائی 2017 کو افغانستان ایمبیسی (انڈیا) کے ڈپٹی چیف محمد میر واعظ بلخی صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے آئے۔ صدر اسلامی مرکز نے ان سے کافی دیر تک مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ دوران گفتگو انھوں نے صدر اسلامی مرکز سے افغانستان میں مذہبی تشدد کو ختم کرنے اور مسلمانوں کو درست رہنمائی دینے میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے یہاں صدر اسلامی کی کتاب وومن بٹوین اسلام اینڈ ویسٹرن سوسائٹی کا فارسی میں ترجمہ شائع ہو چکا ہے، اور اب تذکیر القرآن کے فارسی ترجمہ کا کام چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے
‹ Previous page Next page › Contents of December 2017 All issues