Al-Risala · December 2017 · page 49

ذہنی ارتقا کا معیار

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۷، صفحہ ۴۹

مر فرح ایمان، صوفیہ یونیورسٹی (Sophia University) اٹلی، سے اسلام اور عیسائیت میں انٹر فیتھ ڈائیلاگ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ اپنی پی ایچ ڈی کے لئے وہ جن اسکالرس کا مطالعہ کر رہی ہیں، ان میں صدر اسلامی مرکز بھی ہیں۔ 26 جولائی 2017 کو انھوں کے اس سلسلے میں صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی، اور تبادلہ کیا۔ آخر میں ان کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔ 5 اگست 2017 کو ٹائمس آف انڈیا نے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی ہاسپٹل (ممبئی) کے اشتراک سے ہاسپٹل میں آرگن ڈونیشن کے موضوع پر ایک سمینار کا انعقاد کیا۔ اس میں سی پی ایس دہلی کی ممبر مس ماریہ خان نے اسلام کی نمائندگی کی، اور اسلام میں آرگن ڈونیشن کی اہمیت پر ایک لکچر دیا۔ یہ پروگرام لائيو ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ اس پروگرام میں ممبئی سی پی ایس ٹیم بھی شریک ہوئی، اور شرکاء کے درمیان ترجمہ قرآن ودعوہ لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ مس ڈیزی خان (امریکہ) نے مسلمانوں میں شدت پسندی کو ختم کرنے کی غرض سے ایک کتاب : وائز اپ (Wiseup) کے نام سے ترتیب دی ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے 60 علماء کے مضامین شامل کئے ہیں۔ ان میں صدر اسلامی مرکز کا مضمون ‘ہو از پرافٹ محمد؟ ‘ بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں وہ صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے 16 اگست 2017 کو نظام الدین ویسٹ آئی تھیں۔ یہاں انھوں نے مسلمانوں کے اندر موجود تشدد پسندی کو ختم کرنے پر گفتگو کی۔ آخر میں ان کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔ سی پی ایس سہارنپور (رابطہ نمبر 9997153735) نے 16 اگست 2017 کو علی گڑھ ہندو مہا سبھا آفس کا دورہ کیا، اور اس کے ذمہ داران بشمول چیئر پرسن مس پوجا سے ملاقات کر کے ان کو ترجمہ قرآن، اسپرٹ آف اسلام، ریالٹی آف لائف اور دوسری کتابیں تحفہ میں دیں۔ ان لوگوں نے بہت خوشی سے یہ تحفہ قبول کیا۔ 8 تا 10 اگست 2017 کو ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ (حیدرآباد) نے سہ روزہ بین المذاہب مکالمے کا انعقاد کیا۔ اس میں مختلف مذاہب کے نمائندے مدعو تھے۔ سی پی ایس حیدر آباد نے اس میں اسلام کی نمائندگی کی تقریر کے بعد ترجمہ قرآن اور دعوہ لٹریچر تقسیم کیے گئے۔ شرکاء میں موجود فادر فرانس (پٹّا گانگ، بنگلہ دیش) صدر اسلامی مرکز کی تحریر سے کافی متاثر ہیں۔ انھوں نے امن اور آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے والی کتابوں کی فرمائش کی تا کہ ان کا مقامی زبان میں ترجمہ کر کے ان کو برما اور بنگلہ دیش کے تشدد زدہ علاقوں میں پھیلایا جائے ۔ 14 اگست 2017 کو فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مسٹر ہرش نارائن نے صدر اسلامی مرکز کا امن کے موضوع پر ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو ایک ڈاکومیکری فلم کے لیے تھا، جس کو مختلف فلم فیسٹول میں دکھایا جائے گا۔ آخر میں تمام کرو (crew) ممبرس کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک ایک سیٹ دیا گیا۔ 17 تا 22 اگست 2017 کو سی پی ایس کی علماء ٹیم، ممبئی ٹیم اور بنگلور ٹیم دہلی آئی۔ انھوں نے صدر اسلامی مرکز سے

‹ Previous page Next page › Contents of December 2017 All issues

Printed page