ذہنی ارتقا کا معیار
الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۷، صفحہ ۴۸
صدر اسلامی مرکز کی دیگر کتابوں کو فارسی زبان میں منتقل کرانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی تا کہ تشدد پسندی کے خلاف وہ ان کتابوں سے مدد لے سکیں۔ آخر میں ان کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔ • افغان ایمبسی نے اپنے ماہانہ نیوز لیٹر میں درج بالا خبر کو شائع کیا تو نیشنل ہیرالڈ کے رپورٹر مسٹر دھیریا مہیشوری نے ذیل کا میل لکھا و صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو لیا:
I am trying to do a feature story on Maulana Sb’s efforts in helping tackle radicalisation in Afghanistan. I have been informed that the Afghanistan government wants Maulana Sb to be involved with the youth of the country and guide them in the right direction. I was hoping to meet him sometime early next week and be able to get a bit of background on the development. I believe he has extensive experience in helping the youth of Kashmir. But Afghanistan, with its various tribal factions, may present a different challenge altogether. I would like to explore how he plans on going about this new venture of his. It would be much appreciated if I could be connected to him. Looking forward to hearing from you. (Dhairya Maheshwari, National Herald, New Delhi)
• 16 جولائی 2017 کو نیشنل میڈیکل کالج (سہارن پور) کی جانب سے کانوڑیوں کے لیے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔ دیوبند کے ایم ایل اے منوج چودھری، اور مسٹر مکیش مشرا آئی پی ایس، وغیرہ اس افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ پروگرام کے بعد تمام لوگوں کو ترجمہ قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر دیا گیا، اور آنے والے کانوڑیوںکے درمیان علاج کے ساتھ ہندی ترجمہ قرآن و ہندی بک لیٹس کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوا۔ • کشمیر میں ناسازگار حالات کے باوجود حمید اللہ حمید اور ڈاکٹر مسعود صاحبان کی سرکردگی میں دعوتی کوششیں جاری ہیں۔ 16 جولائی 2017 کو بیروہ کے اپنا گھر میں ایک دعوہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس کے علاوہ رام بان مندر میں آنے والے زائرین کے درمیان 500 ترجمۂ قرآن تقسیم کیے گئے۔
• 16 جولائی 2017 کوڈ بلن یونیورسٹی (آئر لینڈ) کے طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ نے صدر اسلامی مرکز کے سنڈے کلاس میں شرکت کی۔ صدر اسلامی مرکز نے پیس اینڈ انٹر فیتھ ہارمنی کے موضوع پر انگلش میں خطاب کیا۔ آخر میں سوال وجواب کا سیشن ہوا اور تمام شرکاء کو انگلش ترجمۂ قرآن اور تعارف اسلام پر مشتمل لٹریچر دیا گیا۔ • 22 جولائی 2017 کو فلپائن کی پروفیسر بلنڈا اور ان کے شوہر مسٹر ہینری اسپر یٹو نے صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ صدر اسلامی مرکز نے ان سے کافی دیر تک گفتگو کی اور سی پی ایس ممبران سے بھی ان کا انٹرایکشن ہوا۔ وہ صدر اسلامی مرکز کی فکر سے کافی متاثر ہیں، اور فلپائن میں صدر اسلامی مرکز کی فکر کو پھیلانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے فلپائن کے اسکولوں میں قرآن کورس متعارف کرانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 2017 All issues