تاریخ کا سفر
الرسالہ، فروری ۲۰۱۷، صفحہ ۱۳
کے وجود کا بڑا حصہ پانی ہوتا ہے ۔ جہاں تک انسان کا تعلق ہے، انسان کا جسم تقریبا 60 پرسنٹ پانی پر مشتمل ہے۔
Water is of major importance to all living things, in some organisms, up to 90% of their body weight comes from water. Up to 60% of the human adult body is water. 4- چوتھا بڑا واقعہ جو زمین پر پیش آیا وہ دنیائے نباتات کا وجود میں آنا تھا۔ اس کو پلانٹ بینگ کہا جا سکتا ہے ۔ اس کے بعد زمین جو پہلے خشک کرہ کی مانند تھی، اب سر سبز سیارہ (Green Planet) کی صورت اختیار کر گئی ۔ اس واقعہ کا اشارہ قرآن میں ان الفاظ میں کیا گیا ہے: وَأَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا لِنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا، وَجَنَّاتٍ أَلْفَافًا (16-78:14) یعنی اور ہم نے پانی بھرے بادلوں سے موسلا دھار پانی برسایا ۔ تا کہ ہم اس کے ذریعہ سے اگائیں غلہ اور سبزی ۔ اور گھنے باغ۔
5- اس سلسلہ کا پانچواں دور وہ ہے جب کہ زمین پر مختلف قسم کی جاندار چیزیں وجود میں آئیں ، کیڑے مکوڑوں سے لے کر ہاتھی اور شیر تک ۔ تخلیق کے اس پانچویں فیز (phase) کو اینیمل بینگ (animal bang) کہا جا سکتا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں مختلف قسم کے بیشمار جاندار اشیاء (species) پیدا ہوئیں ، جن کی واقعی تعداد اب تک نا معلوم ہے : Eight million seven hundred thousand is the latest estimated total number of species on Earth and the most precise calculation ever offered, according to a study co-authored by a researcher with the United Nations Environment Programme (UNEP). Around 6.5 million species are found on land and 2.2 million (about 25 percent of the total) dwell in the ocean depths. The report also shows that 86% of all species on land and 91% of those in the seas have yet to be discovered, described or catalogued. 6- اس سلسلہ میں چھٹا بینگ وہ تھا جس کو ہیومن بینگ (Human Bang) کہا جا سکتا ہے۔ اس آخری دور میں انسان کو پیدا کیا گیا ، اور نسل در نسل پھیلتا ہوا اس زمین ( planet
‹ Previous page Next page › Contents of February 2017 All issues