Al-Risala · April 2018 · page 45

مس ایڈونچرزم

الرسالہ، اپریل ۲۰۱۸، صفحہ ۴۵

خبر نامہ اسلامی مرکز 258

• ویب سائٹ: صدر اسلامی مرکز نے 21 جنوری 2018 کو تامل زبان میں سی پی ایس کا ویب سائٹ لانچ کیا، اور 18 فروری 2018 کو کنڑا زبان کا ویب سائٹ لانچ کیا۔ تامل ویب سائٹ سی پی ایس چنئی کے زیر اہتمام چلے گا، اور کنڑ اویب سائٹ بنگلورو ٹیم کی نگرانی میں چلے گا۔ ان دونوں ویب سائٹس کا ایڈریس یہ ہے: www.peaceandspiritualityintamil.com www.peaceandspiritualityinkannada.com • کتاب میلہ: سی پی ایس کی مختلف ٹیموں نے نیشنل اور انٹر نیشنل پیمانے پر منعقد ہونے والے بک فیرس میں حصہ لیا اور زائرین کے درمیان ترجمہ قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔ مثلاً سی پی ایس چنئی نے گڈ ورڈ بکس کی جانب سے کولمبو بک فیر (24-15 ستمبر (2017) میں حصہ لیا، جن لوگوں کو قرآن دیا گیا، ان میں ایک اہم نام سری لنکا کے صدر مسٹر میتھری پالاسری سینا کا بھی ہے۔ اس کے علاوہ گڈ ورڈ بکس نے دوحہ بک فیر (29 نومبر تا 5 دسمبر 2017)، جدہ بک فیر (24-14 دسمبر (2017) میں حصہ لیا، سی پی ایس (چنئی) نے شولا پور اردو بک فیر دسمبر 2017) میں حصہ لیا، ڈاکٹر ثانی اثنین خان ڈائریکٹر گڈ ورڈ ورڈ بکس نے شارجہ بک فیر (11-1 نومبر 2017) میں حصہ لیا، دلی فیلڈ ٹیم نے دہلی انٹرنیشنل بک فیر (14- 6 جنوری 2018) میں حصہ لیا، کولکاتا ٹیم نے کولکاتا اردو بک میلہ (28-20 جنوری (2018) اور کولکاتا انٹر نیشنل بک فیر (30 جنوری تا 11 فروری 2018) میں حصہ لیا، پاکستان سی پی ایس ٹیم نے لاہور بک فیر (5-1 فروری 2018) میں حصہ لیا، اور گیا ٹیم نے گیا بک فیر (18-10 فروری (2018) میں حصہ لیا، سی پی ایس پاکستان نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس (LUMS) منعقدہ یک روزہ بک فیر (21 فروری 2018) میں حصہ لیا (اس پر صدر اسلامی مرکز کا ایک مضمون اسی شمارہ میں شامل ہے)۔ ان تمام کتاب میلے میں ہزاروں کی تعداد میں خدا کے بندوں کو خدا کا پیغام پہنچایا گیا۔ نیز دہلی فیلڈ ٹیم نے جے پور لٹریچر فیسٹیول (24 تا 29 جنوری 2018) اور جودھپور ٹیم کے مسٹر وقاص صاحب نے صوفی فیسٹیول، جودھپور (18-15 فروری 2018) میں متلاشیان حق (seekers) کے درمیان قرآن کے تراجم تقسیم کیے۔ ان بک فیرس میں مختلف قسم کے حیرت انگیز تجربات پیش آتے رہے ہیں۔ مسٹر طارق بدر صاحب (پاکستان) نے اس سلسلے میں ذیل کا تاثر لکھا ہے :

Lahore Book Fair 2018, ended this Monday. It was a great success and our sale was doubled compared to last year. This simply shows that our readers' base has been established. Most of the readers were bringing their friends and recommending to them Maulana's books they have read. This made our work very easy. Two important things to mention: first, this success is related to Quran distribution. With one

‹ Previous page Next page › Contents of April 2018 All issues

Printed page